ہفتہ, نومبر 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینقوموں کی ترقی میں ہنر مند افراد کا حصہ بہت زیادہ ہے...

قوموں کی ترقی میں ہنر مند افراد کا حصہ بہت زیادہ ہے : گورنرسندھ

کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی میں ہنر مند افراد کا حصہ بہت زیادہ ہوتا ہے دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی بنیادی وجہ ان اقوام کی صنعت و حرفت میں ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ کا گذشتہ 34برس سے ٹیکنیکل ایجوکیشن فراہم کرنا قابل تعریف عمل ہے اس ضمن میں تانگ (Tang) چینی ایجوکیشنل سسٹم سے علی گڑھ انسٹیٹیوٹ سے الحاق ادارہ کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ ادارہ پاکستان میں سرسید احمد خان کی فکر اور نظریہ کا ترجمان ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی گڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مذید پڑھیں : لاہور : محققین COMSTECH ایوارڈز برائے 2023 کے لیئے کیسے اپلائی کریں گے ؟

گورنر سندھ نے طالب علموں میں اسناد اور گولڈ میڈل تقسیم کئے، پاس آﺅٹ ہونے والے تمام طلبہ اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ سرسید احمد خان کا وژن یہ تھا کہ فلسفہ ہمارے دائیں ہاتھ میں، سائنس ہمارے بائیں ہاتھ میں اور سرپر لا الٰہ اللہ محمد رسول اللہ کا تاج ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ میں 8 شعبہ جات میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کی فراہمی بھی نہایت خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، پاکستان کا نام روشن کرنے والوں میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے لے کر ارفع کریم تک بے شمار مثالیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ اور ہماری قوم کا فخر ہیں۔کامران خان ٹیسوری آپ قائد اعظم کا یقین اور اقبال کے شاہین ہیں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین