صفحہ اولNewsمحکمہ اعلیٰ تعلیم کا یونیورسٹی ملازمین کیس میں خلاف سپریم کورٹ جانے...

محکمہ اعلیٰ تعلیم کا یونیورسٹی ملازمین کیس میں خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

پشاور : محکمہ اعلیٰ تعلیم (Higher Education Department) کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) کی زیرِ صدارت 7 ستمبر 2026 کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ‘ریموول فرام سروس ایکٹ 2025’ سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیلیں (CPLAs) دائر کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے جاری کردہ منٹس کے مطابق ، اس میٹنگ میں ویمن یونیورسٹی مردان اور دیگر متعلقہ جامعات کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں لٹیگیشن آفیسر نے بریفنگ دی کہ متعلقہ جامعات کے ملازمین (ڈاکٹر کومل امان و دیگر) نے ‘ریموول فرام سروس ایکٹ 2025’ کے تحت برطرفیوں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں

12 مئی 2026 کو پشاور ہائی کورٹ نے ان ملازمین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حکومت کو ایکٹ کے تحت ان کے خلاف کسی بھی قسم کی تادیبی کارروائی سے روک دیا تھا ۔

اس صورت حال کے بعد، محکمہ اعلیٰ تعلیم نے یہ معاملہ محکمہ قانون کی سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش کیا ۔ سکروٹنی کمیٹی نے 7 ستمبر 2026 کو ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر پشاور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے اور انتظامی محکمے کو مقررہ مدت کے اندر فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔

اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے ہیں جن میں متعلقہ جامعات اپنی قانونی ٹیموں اور وکلاء سے مشاورت کے بعد اپنے اداروں سے متعلقہ کیسز میں مزید ضروری قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گی ۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم قانون کی وضع کردہ مقررہ مدت (period of limitation) کے اندر سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے گا ،  سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کرنے پر آنے والے تمام اخراجات متعلقہ جامعات خود برداشت کریں گی ۔

حیران کن طور پر بعض جامعات کے رجسٹرار سمیت بعض کلیدی عہدوں پر اب بھی ریمول ایکٹ کے تحت آنے والے ملازمین براجمان ہیں ، اور کلیدی پر موجودہ افسران HED کے ساتھ اس معاملے میں رابطہ کاری بھی کرتے ہیں اور خود ہی اس ایکٹ کے خلاف لکھتے بھی ہیں جو کانفلیکٹ آف انٹرسٹ کی واضح مثال ہے ۔ جن میں یونیورسٹی آف چترال بھی شامل ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا
Are you human? Please solve:Captcha


مقبول ترین