اتوار, جون 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینکراچی : BEIK کے جعلی ٹویٹر اکائونٹ سے ایک بار پھر کالجز...

کراچی : BEIK کے جعلی ٹویٹر اکائونٹ سے ایک بار پھر کالجز کی کردار کشی

کراچی : گزشتہ روز سے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے نام سے ٹویٹر کے جعلی اکاؤنٹس کی وجہ سے کراچی کے تعلیمی اداروں بالخصوص کالجز کی کردار کشی کا سلسلہ جاری ہے ۔

اس حوالے سے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کے چیئرمین نے وضاحت بھی دی ہے ۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ غلط خبروں میں متعدد کالجز کے بارے لکھا گیا ہے کہ ان کے تمام طلبا فیل ہونے پر انہیں بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : امسال ایک لاکھ بچے قرآن حفظ کرنے کی سعادت حاصل کریں گے : مفتی محمد تقی عثمانی

کراچی میں قائم 150 سرکاری کالجوں میں سے 9 سرکاری کالجز ہیں ، جو حال ہی میں شروع کئے گئے ہیں یا ایسے کالجز تھے جن مین کسی مضمون میں پڑھنے والے طلبہ کی تعداد ایک سے چار ، چار سے پانچ تھی وہ تمام فیل ہوئے جس کو یہ رنگ دیا گیا ہے کہ تمام طلبہ فیل ہو گئے ہین ۔

واضع ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے نام سے کوئی ادارہ کراچی کا ہے ہی نہین ہے ۔ اس جعلی پیج کو بورڈ آف انٹر میڈیٹ کراچی بند کرانے مین ناکام ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین