اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کو ISO کی طرف سے سال 2023 کیلئے تجدیدی سرٹیفکیٹ نمبری 2033635 جاری کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایچ ایٹ فور اسلام آباد کو آئی ایس او کی ٹیم کے وفاقی تعلیمی بورڈ کے آڈٹ کے بعد ISO 9001:2015 کی ضروریات کو پورا کرنے اور قانونی تقاضے پورا کرنے پر سال 2023 کیلئے تجدیدی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔
فیڈرل بورڈ اس وقت پورے پاکستان اور بارہ سے زائد بیرون ممالک اسکولز اور کالجز کو میڑک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر الحاق کی آن لائن سہولیات فراہم کر رہا ہے اور ثانوی و اعلٰی ثانوی سطح کے سال میں دو امتحانات کا انعقاد کر رہا ہے ۔
مذید پڑھیں : لاہور : محققین COMSTECH ایوارڈز برائے 2023 کے لیئے کیسے اپلائی کریں گے ؟
فیڈرل بورڈ وفاقی سطح پر کام کرنے والا ملک کا وہ واحد تعلیمی بورڈ یےجس کا دائرہ کار پورے ملک اور بیرون ممالک تک پھیلا ہوا ہے اور طلباء کی رہنمائی اور انکو سہولیات کی فراہمی میں فیڈرل بورڈ ایک خاص مقام رکھتا ہے ۔
اس مقصد کیلئے فیڈرل بورڈ طلبا کیلئے تعلیمی محاصل کی بنیاد پر ماڈل پیپرز کی تیاری و ترسیل, امتحانی پرچہ جات کی آنسکرین مارکنک ، ایگزامینرکی تربیت اور بروقت نتائج کا اعلان ، اس بورڈ کو ایک منفرد مقام عطا کرتا ہے ۔
مزید برآں گلگت بلتستان کے اضلاع میں موجود الحاق شدہ اداروں کو بروقت سہولتیں فراہم کرنے کے لیے گلگت اور اسکردو میں قائم علاقائی دفاتر ان کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔