جمعہ, نومبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینبرطانیہ کی السٹر یونیورسٹی کا تحقیقاتی صحافت کا ایوارڈ ارشد شریف کے...

برطانیہ کی السٹر یونیورسٹی کا تحقیقاتی صحافت کا ایوارڈ ارشد شریف کے نام سے منسوب

کراچی : السٹر یونیورسٹی نے سینئر تحقیقاتی صحافی ارشد شریف کے نام ایک ایوارڈ کا اعلان کیا ہے، جو اس سال اکتوبر میں کینیا میں پر اسرار حالات میں بے دردی سے مارے گئے تھے ۔

السٹر یونیورسٹی شمالی آئرلینڈ میں واقع ہے ۔ اس جامعہ کی منفرد خصوصیات اس کو دیگر جامعات میں نمایاں کرتی ہے ۔

السٹر یونیورسٹی کے اسکول آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا میں میڈیا ، فلم اور صحافت کے مضامین پڑھانے والے استاد ڈاکٹر کولم مرفی کے مطابق تحقیقاتی صحافت کا ایوارڈ ارشد شریف کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔

السٹر یونیورسٹی ہر سال تحقیقاتی صحافت کا ایک ایوارڈ دیتی ہے ۔ جو کسی بھی دنیا بھر کی تحقیقاتی رپورٹ کو مد نظر رکھ کر دیا جاتا یے ۔ 2023 کا یہ ایوارڈ ارشد شریف کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔ ایوارڈ یونیورسٹی کے ہی ایک طالب علم کو دیا جائے گا ۔ جو ارشد شریف کی سچائی کی لڑائی کو صحافیوں کی نئی نسل کی حوصلہ افزائی کے لیے ہو گا ۔

مذید پڑھیں : ہائر ایجوکیشن کمیشن کا 2 سالہ ڈگری پروگرام کی نئی پالیسی کا اعلان

السٹر یونیورسٹی نے ارشد شریف کا نام اپنے ’’ٹری آف ہوپ‘‘ میں بھی شامل کیا ہے ۔ جس میں وہ ارشد شریف کی خدمات کو اپنے انسٹی ٹیوٹ کی سال بھر کی تقریبات میں یاد رکھیں گے ۔

اس کے علاوہ السٹر یونیورسٹی کے سکول آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا کے استاد ڈاکٹر کولم نے ارشد شریف کی المناک موت پر دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے ۔

واضح رہے کہ ارشد شریف نے 17 سال قبل السٹر یونیورسٹی کے سکول آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سے ایم اے میڈیا اسٹڈیز میں گریجویشن کیا تھا ۔ ڈاکٹر کولم نے انکشاف کیا کہ السٹر یونیورسٹی کا کردار پاکستانی صحافت میں اہم ہے کیوں کہ اس نے پاکستانی صحافت کو ارشد شریف جیسا صحافی دیا تھا ۔ 

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین