ہفتہ, ستمبر 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی : داخلہ ٹسیٹ سے غیر مطمئن امیدواروں کو جوابی کاپیاں...

جامعہ کراچی : داخلہ ٹسیٹ سے غیر مطمئن امیدواروں کو جوابی کاپیاں چیک دکھانے کا عمل مکمل

جامعہ کراچی : داخلے برائے سال 2023ء کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج سے غیر مطمئن امیدواروں کو آنسرشیٹس بمعہ آنسر کی دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں بی ایس(مارننگ پروگرام)، ڈاکٹر آف فارمیسی(مارننگ وایوننگ)، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ای اور بی ایڈ (آنرز) (مارننگ) پروگرام ایسے امیدوار جو مارننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کے جاری کردہ نتائج سے مطمئن نہیں تھے، انہیں ان کی آنسر شیٹ (Answer Sheet) بمعہ آنسر کی(Answer key) گزشتہ روز 12:00 بجے دن کلیہ فنون و سماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں دکھائی گئیں ۔

اس موقع پر انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مارننگ پروگرام میں داخلے برائے سال 2023ء کے لئے ہونے والے داخلہ ٹیسٹ میں 10576 امیدواروں نے شرکت کی ۔ جب کہ 62 امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں تھیں جو جاری کردہ نتائج سے مطمئن نہیں تھے ۔

مذید پڑھیں : جامعہ کراچی : بی کام ریگولر سال دوئم و باہم سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس اور ممبرکراچی یونیورسٹی اسسمنٹ ٹیسٹنگ سروس پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک کی زیر نگرانی تمام امیدواروں اور ان کے والدین / سرپرستوں کو آنسرشیٹ بمعہ آنسرکی دکھائی گئیں تاکہ وہ اپنے منتخب کردہ جوابات کے ساتھ ساتھ درست جوابات بھی دیکھ سکیں۔

ڈاکٹر صائمہ اختر نے مزید کہا کہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو دعراقی کی خصوصی ہدایت پرا میدواروں کو ان کی آنسرشیٹ بمعہ آنسرکی دکھائی گئیں۔ امیدواروں کو ان کی آنسرشیٹ بمعہ آنسرکی دکھانے کے اس اقدام کو امیدواروں اور ان کے والدین / سرپرستوں کی جانب سے بیحد سراہا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین