بدھ, دسمبر 11, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی : بی کام ریگولر سال دوئم و باہم سالانہ امتحانات...

جامعہ کراچی : بی کام ریگولر سال دوئم و باہم سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی: بی کام ریگولر سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولر سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

نتائج کے مطابق ڈی اے ڈگری کالج فارویمن کی زوہارضوان بنت رضوان علی خان سیٹ نمبر 107396 نے 1087 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

مذید پڑھیں :جامعہ کراچی سنڈیکیٹ اجلاس کورم مکمل نہ ہونے کے بنا پھر ملتوی

جب کہ خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج فارویمن کی عروبہ بنت اشفاق حسین سیٹ نمبر 107020 نے 1059 نمبرز کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج فارویمن کی مریم ساجد بنت ساجد حسین خان سیٹ نمبر 105776 نے 1056 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

امتحانات میں 10794 طلبہ شریک ہوئے، 718 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 2665 طلبہ کو سیکنڈ اور 03 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔کامیابی کا تناسب 31.37 فیصد رہا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین