ہفتہ, نومبر 16, 2024
صفحہ اولادبمحکمہ تعلیم سرکاری اسکولوں کی لائبری دوبارہ فعال کریگا،اکبر لغاری

محکمہ تعلیم سرکاری اسکولوں کی لائبری دوبارہ فعال کریگا،اکبر لغاری

کراچی : سندھ حکومت سرکاری اسکولوں کی لائبری کو دوبارہ فعال کریگی ، جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی عوام کی کتابوں سے رغبت کم نہ ہوئی، پاکستان میں کتابوں کی صنعت کو بچانے کیلئے درآمد کاغذ پر عائد ڈیوٹی کو کم کرانے میں تجارتی انجمن بھی اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔

ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ غلام اکبر لغاری ،سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فراز الرحمن نے پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری5روزہ عالمی کتب میلے کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

نمائش کے چوتھے دن مختلف ممالک کے سفارتکارں ، علمی و ادبی شخصیات نے بھی دورہ کیا اور اپنے پسند کی کتابوں میں دلچسپی ظاہر کی ۔پاکستان پبلیشرز اینڈ بک سیلرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد، کراچی انٹر نیشنل بک فیئر کے کنوینئر وقار متین ، ڈپٹی کنوینئر ناصر حسین، ندیم مظہر، ندیم اختر، کامران نورانی اور وسیم عبدالحسن نے مہمانو ں کا استقبال کیا ۔

سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ عالمی کتب میلہ کراچی کی شناخت بنتا جارہا ہے جس کو کوئی کتاب کہیں نہیں ملتی یہاں وہ کتاب دستیاب ہوتی ہے۔ لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کریں اوراپنا مستقبل روشن بنائیں۔اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلا م اکبر لغاری کا کہنا تھا کہ یورپ میں سب سے زیادہ کتابیں چھپتی ہیں مگر وہاں لوگوں کی آسانی کے لیے الیکٹرانک بک متعارف ہوچکی ہیں پاکستان میں ہر شخص کتاب نہیں پڑھتا مگر پڑھنے والے اب بھی کتابیںپڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کتب بینی کو فروغ دینے کیلئے سرکاری اسکولوں میں قائم پرانی لائبریریوں کو فعال کرنے کا پروگرام بنایا ہے اور نئی سرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں ہال بھی تعمیر کر ہے ہیں جس میں ہم نصابی سرگرمیوں کے علاوہ کتابوں کا مطالعہ بھی کیا جا سکے گا ۔

گورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( کاٹی ) کے صدر فراز الرحمن نے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے کاغذ کی قیمتوںمیں اضافہ ہوا مگر کاغذ کی قیمتوں میں کمی کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں جہاں یہ سمجھا جارہا تھا کہ کتابوں کا رجحان کم ہوگیا ہے لیکن کتب میلے میں آکر ایسا لگتا نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کتابیں کاروباریہ طبقہ کی بھی ضرورت ہیں کیونکہ اسی کتانوں کے ذریعے وہ اچھے بزنس مین بنے ہیں اس لئے وہ بھی کتابوں سے اپنا رشتہ جوڑے رکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہاگر کاغذ کی قیمتیں کم نہ ہوئی یا درآمدی کاغذ پر عائد ٹیکس میں کمی نہ کی گئی تو اندیشہ ہے کہ مستقبل میںکتابیںناپید ہو جائیں گی۔بعد ازاں اہم سیاسی ،کاروباری ،علمی و ادبی شخصیات نے نمائش کا دورہ کیااور اپنی پسندیدہ کتابیں بھی خریدیں ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین