کراچی : میٹرک بورڈ کراچی نے گزشتہ روز اعلامیہ جاری کرے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایس سی پارٹ ون جماعت نہم سائنس اور جنرل گروپ ریگولر کی مارک شیٹس 28 دسمبر سےجاری کی جائنیگی ۔
اعلامیہ کے مطابق 28 دسمبر سے بدھ 28دسمبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال ، جمعرات 29 دسمبر کو جمشید ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، کورنگی، ملیر،بن قاسم، صدر اور جمعہ 30 دسمبر کو صبح 10:00 بجے سے سہ پہر 12:00 بجے اور سہ پہر 3:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک لیاری، کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، گڈاپ کی مارک شیٹس حاصل کر سکیں گے ۔
بعد ازاں نتائج سے مطمئن نہ ہونے والے طلباء و طالبات اسکروٹنی فارم نیشنل بینک بورڈ آفس برانچ اور بورڈ سے متصل یونائیٹڈ بینک، عسکری کمرشل بینک اور بورڈ آفس بوتھ سے یہ فارم حاصل کر کے انہی بینکوں میں 2 جنوری 2023 سے یکم فروری تک اپنی مارک شیٹ کی فوٹو کاپی فارم کے ساتھ لگا کر جمع کرا سکتے ہیں ۔
مزید پڑھیں : لاہور : محققین COMSTECH ایوارڈز برائے 2023 کے لیئے کیسے اپلائی کریں گے ؟
حیرت انگیز طور پر سندھ بھر میں موسم سرما کی چھٹیاں ہیں جس کی وجہ سے سرکاری اسکول کیسے مارک شیٹس وصول کریں اور اور اس کے بعد اسکول کھلنے کے ایک روز بعد کی اسکروٹنی ٹائمنگ دی گئی ہے ۔ اسکول پیر سے کھلیں گے اور بورڈ نے چھٹیوں کی تاریخ میں مارکس شیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
جس کی وجہ سے متعدد اسکولوں کی جانب سے بورڈ کی انتظامیہ کی توجہ اس جانب سے دلائی گئی ہے کہ چھٹیوں میں کیسے مارکس شیٹ جاری کی جا رہی ہیں ۔