اتوار, ستمبر 15, 2024
صفحہ اولتازہ ترینلاہور : موسم سرما کی تعطیلات مذید دو ہفتے بڑھانے کا حکم

لاہور : موسم سرما کی تعطیلات مذید دو ہفتے بڑھانے کا حکم

کراچی : جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن نے محکمہ تعلیم سے موسم سرما کی تعطیلات مزید 2 ہفتے بڑھانے کا حکم دیا ہے ۔

جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن (جے ڈبلیو ای سی) نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایس ای ڈی) پر زور دیا ہے کہ لاہور کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں دو ہفتے کی توسیع کی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق جے ڈبلیو ای سی نے سیکرٹری ایس ای ڈی کو خط لکھا ہے جس میں سموگ اور شدید سرد موسم کے پیش نظر موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کی درخواست کی گئی ہے ۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے پنجاب حکومت کو لاہور کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کا حکم دیا تھا کیونکہ سموگ کی صورت حال بدستور خراب ہے ۔

مزید پڑھیں : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے اچانک امتحانات ملتوی کر دیئے

موجودہ سموگ کے خلاف مشترکہ درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شاہد کریم نے فیصلہ دیا کہ اسکول 2 جنوری سے 8 جنوری تک توسیعی مدت کے لیے بند رہیں گے ۔

رواں ماہ کے شروع میں پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث لاہور کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے ہفتہ وار تین تعطیلات کا نفاذ کیا تھا ۔ فی ہفتہ تین چھٹیاں اگلے اطلاع تک موثر رہیں گی ۔

ایس ای ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے تمام سرکاری اور نجی اسکول ہر جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے۔ اتوار کی سرکاری چھٹی تیسری چھٹی کے طور پر شمار ہو گی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین