ہفتہ, ستمبر 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں المنائی سیکریٹریٹ کا افتتاح

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں المنائی سیکریٹریٹ کا افتتاح

کراچی : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں المنائی سیکریٹریٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے جے ایس ایم یو المنائی کو پیش کیے گئے المنائی سیکریٹریٹ کا وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، ڈاکٹر جاوید سلیمان اور ڈاکٹر جبار خٹک نے افتتاح کر دیا ۔

افتتاحی تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، ڈاکٹر راحت ناز، پروفیسر صلاح الدین قریشی، قاضی کمال حیدر، شہاب اللہ، سمیر قریشی، قاضی شبیر، ڈاکٹر فہد اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرامجدسراج میمن نے کہا کہ اس المنائی سیکریٹریٹ کا مقصد ان تمام المنائی کو سہولت فراہم کرنا ہے ، جو امریکا سمیت دنیا بھر سے جامعہ کا دورہ کرتے ہیں ۔

مذید پڑھیں :امسال ایک لاکھ بچے قرآن حفظ کرنے کی سعادت حاصل کریں گے : مفتی محمد تقی عثمانی

المنائی سیکریٹریٹ کے ذریعے منظم طریقے سے المنائی کی جامعہ سے دستاویزات کی تصدیق و دیگر امور میں مدد کی جا سکے گی۔

جے ایس ایم یو کے المنس اور نیو یارک کے معروف پاکستانی ڈاکٹر جاوید سلیمان نے کہا کہ المنائی سیکریٹریٹ کےافتتاح سے برسوں پرانا خوب پورا ہو گیا ۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی

جبار خٹک کی قیادت میں جے ایس ایم یو المنائی کے اس سیکریٹریٹ کو انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کیساتھ منسلک کرنے کا ارادہ ہے اور اس مقصد کیلئے جے ایس ایم یو کے امریکا میں مقیم المنائی کی جانب سے بھرپور معاونت کی جائیگی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین