جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینایچ ای سی زون ایم والی بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل...

ایچ ای سی زون ایم والی بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سر سید یونیورسٹی،آئی بی اے،انڈس یونیورسٹی اور آغا خان یونیورسٹی نے ایچ ای سی زون ایم انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔سر سید یونیورسٹی کے زیر اہتمام اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ایچ ای سی زون ایم انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ کا آغاز این ای ڈی یونیورسٹی کے جمنازیم میں ہوا۔

 

حبیب یونیورسٹی اور آئی بی اے کے درمیان میچ کے مہمان خصوصی سر سید یونیورسٹی کمپیوٹر سائینس کے ہیڈ ڈاکٹر ولیج حیدر اورسر سید یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے درمیان میچ کی مہمان خصوصی ڈائرکٹر اسپورٹس ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز تھیں۔افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری شاہ نعیم ظفر تھے جنہوں نے ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔

 

اس موقع پرایچ ای سی کے ڈائرکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن، سندھ والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری شاہد مسعود،سر سید یونیورسٹی کے ڈائرکٹر اسپورٹس انٹر نیشنل مبشر مختار،قائم مقام منیجر اسپورٹس این ای ڈی میڈم فرخندہ،محسن علی خان،جاوید اقبال،نعمان الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:پی ایچ ڈی کیلئے بیرون ملک جانے والے وفاقی اردو یونیورسٹی کے 6پروفیسرز کے وطن واپس نہ آنے کا انکشاف

نتائج کے مطابق سر سید یونیورسٹی نے نیو پورٹ انسٹی ٹیوٹ کو 25-3اور25-6سے،آئی او بی ایم نے انڈس یونیورسٹی کو 25-21اور25-15سے،آئی بی اے نے حبیب یونیورسٹی کو 25-16اور25-15سے،سر سید یونیورسٹی نے ڈاؤ یونیورسٹی کو 25-16اور25-12سے جبکہ آغاخان یونیورسٹی نے این ای ڈی یونیورسٹی کو 25-9اور25-4سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں سر سید یونیورسٹی کا مقابلہ انڈس یونیورسٹی سے اور آئی بی اے کا مقابلہ آغا خان یونیورسٹی سے ہوگا۔ایونٹ میں ایچ ای سی زون ایم کی 9یونیورسٹیز کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

 

فوٹو کیپشن:ایچ ای سی کے ڈائرکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن ایچ ای سی زون ایم انٹریونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری شاہ نعیم ظفر کو شیلڈ دے رہے ہیں،انٹر نیشنل مبشر مختار،شاہد مسعود اور دیگر بھی موجود ہیں۔

 

فوٹو کیپشن:ایچ ای سی زون ایم انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ میں مہمان خصوصی شاہ نعیم ظفر کا آغا خان یونیورسٹی کی ٹیم کے ساتھ لیا گیا گروپ فوٹو،ڈائرکٹر اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن،انٹر نیشنل مبشر مختار،شاہد مسعود،محسن علی خان اور دیگر بھی موجود ہیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین