ہفتہ, ستمبر 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپی ایچ ڈی کیلئے بیرون ملک جانے والے وفاقی اردو یونیورسٹی کے...

پی ایچ ڈی کیلئے بیرون ملک جانے والے وفاقی اردو یونیورسٹی کے 6پروفیسرز کے وطن واپس نہ آنے کا انکشاف

کراچی ()پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک جانے والے وفاقی اردو یونیورسٹی کے 6پروفیسرز کے وطن واپس نہ آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

 

ہائر ایجوکیشن کی آڈٹ رپورٹ 2019-20کے جائزہ کے لیے نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے چیئرمین ایچ ای سی اور ریکٹر نمل کی عدم شرکت پر اظہار ناراضگی کیا۔

 

پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک بھیجنے کے معاملے پر آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروفیسرز کو بھجوانے پر چار کروڑ 57لاکھ روپے خرچ ہوئے لیکن پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد 6پروفیسر واپس نہیں آئے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی یونیورسٹیوں میں 48 فیصد خواتین اور 52 فیصد مرد طلباء ہیں، چیئرمین ایچ ای سی

قائم مقام وی سی اردو یونیورسٹی نے کہا کہ معاملہ پر عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس پر سمن جاری کردئیے ہیں۔ پی اے سی نے پروفیسرز کی 25فیصد سیکیورٹی فیس ضبط کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ مذکورہ پروفیسرز کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کئے جائیں۔

 

ایچ ای سی پشاور اور کراچی ریجن کے ملازمین کو ساڑھے تین کروڑ کا خصوصی لاؤنس دینے کا بھی انکشاف ہوا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ ملازمین کو خزانہ اور ڈویژن کی ہدایات کے برخلاف ادائیگی کی گئی۔ خصوصی الاؤنس وفاقی اردو یونیورسٹی اور ریجنل سینٹر پشاور کے ملازمین کو دیا گیا۔ معاملہ اس وقت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ایچ ای سی کے ملازمین معاملہ عدالت میں لے کر گئے۔ پی اے سی نے عدالتی فیصلے تک آڈٹ پیرا موخر کر دیا۔

 

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے بتایا کہ رواں مالی سال ایچ ای سی نے ایک سو ارب روپے سے زائد کے بجٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ ایچ ایچ سی کے لیے صرف 66ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا۔ آڈٹ حکام نے 2013سے 2018کے دوران پانچ لاکھ لیپ ٹاپس کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف بھی کیا۔

 

آڈٹ حکام نے بتایا کہ مذکورہ عرصہ میں 25ارب 77کروڑ روپے کی لاگت سے پانچ لاکھ کیپ ٹاپس خریدے گئے۔ لیپ ٹاپس کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے اسمبلی پلانٹ لگانے کے معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کی لائبریری کمیٹی اور ادارہ علم دوست کے تعاون سے ”تیسری علم دوست ایوارڈ 2022ء“ کا انعقاد 

ایچ ای سی نے اسمبلی پلانٹ لگانے کے لیے ہائر الیکٹریکل کارپوریشن کے ساتھ معاہدہ کیا۔ ای ڈی ایچ ای سی نے بتایا کہ رائیونڈ روڈ پر اسمبلی پلانٹ تعمیر کرلیا گیاہے۔ ہائر کے لیپ ٹاپس کی ڈیمانڈ نہ ہونے کے باعث اسمبلی پلانٹ چلایا نہیں کیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج پھر کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی کردیا گیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین