جمعہ, نومبر 8, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی : مشترکہ گروپس کمیٹی کا مطالبات کی عدم منظوری پر...

جامعہ کراچی : مشترکہ گروپس کمیٹی کا مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کا عندیہ

کراچی : مشترکہ گروپس کمیٹی کے تحت ملازمین جامعہ کراچی نے بروقت تنخواہ و پنشن کی ادائیگی بمع سالانہ انکریمنٹ اور ہسپتالوں کی بندش کا خاتمے کیلئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ کی عدم منظوری پر احتجاج کا عندیہ دیا ہے ۔

مشترکہ گروپس کمیٹی ملازمین نے جامعہ کراچی کے تمام صاحبان اختیار و اقتدار سے درخواست کی ہے کہ ملک کی معاشی حالت تشویشناک حد تک سنگین ہو چکی ہے مگر اس کے ذمہ نہ تو عوام ہیں اور نہ ہی ملازمین جامعہ ہیں بلکہ اسکے ذمہ دار وہ شخصیات یا ادارے ہیں جنکی ناقص اور غلط پالیسیوں کے ثمرات معاشی دیوالیہ کی صورت میں ہمارے سامنے آ چکے ہیں ہے ۔

جبکہ تنخواہوں اور پنشن کی ہمارے ملازمین جامعہ کراچی ادائیگی نہ ہونا ایک جانب تو سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی ہے اور دوسری جانب ذمہ داران کی سزا بے گناہ لوگوں کو دینا سرا سر ظلم اور زیادتی ہے ۔

مذید پڑھیں : محکمہ تعلیم کے ریجنل و ضلعی تعلیمی اور تعلقہ دفاتر بدعنوانیوں کا گڑھ بن گیا

ملازمین جامعہ کا مطالبہ ہے کہ اس مہنگائی میں تنخواہ سے ویسے بھی گھر چلانا مشکل ہے وہ بھی اگر ادھوری یا وقت پر ادا نہ ہو تو مرے ہوئے پر سو دررے کے مترادف ہو گا برائے مہربانی تنخواہ اور پنشن ہمارا حق ہے ۔ اسے بروقت مکمل اور سالانہ انکریمنٹ کے ساتھ سے زیادہ 30th Dec تک ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملازمین جامعہ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے ۔ ریٹائرڈ ملازمین علاج اور دوا وقت پر لے سکیں ۔

نیز ہسپتالوں کی رقوم کی ادائیگی فوری کی جائے اوربندش کا خاتمہ کیا جائے خاکم بدہن ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بندش کے دوران اگر کوئی ملازم شدید بیمار ہو جائے اور اسکی جان کو خطرہ ہو تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟

اگر ہمارا جائز مطالبہ درخواست اپیل کو سنجیدہ نا لیا گیا تو پھر تمام وابستگان جامعہ اور ملازمین جامعہ پر امن احتجاج اور جدوجہد برائے حصول حقوق کا آئینی اور قانونی حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین