جمعرات, ستمبر 19, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمحکمہ تعلیم کے ریجنل و ضلعی تعلیمی اور تعلقہ دفاتر بدعنوانیوں کا...

محکمہ تعلیم کے ریجنل و ضلعی تعلیمی اور تعلقہ دفاتر بدعنوانیوں کا گڑھ بن گیا

کراچی( )محکمہ تعلیم کے ریجنل اور ضلعی تعلیمی اور تعلقہ دفاتر بدعنوانیوں کے گڑھ بن گئے، کراچی کے تعلیمی دفاتر میں اب ابھی کلریکل امور اساتذہ کی جانب سے انجام دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

 

کلریکل امور پر تعینات اساتذہ نے پینشن کیسز کے 15ہزا ر روپے ،ٹائم اسکیل کے 8ہزار روپے ،جی پی فنڈز کیسز کے5ہزار روپے اور ریٹائرمنٹ کیسز تیار کرنے کے10ہزار روپے کے ریٹ طے کر دیئے۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تعلیمی دفاتر رشوت خوری کے اڈے بن گئے کلریکل امور اساتذہ ککو دیئے جانے کی وجہ سے رشوت خوری کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے جبکہ محکمہ کے اعلی افسران نے بھی معاملے سے چشم پوشی اختیارکر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:ایچ ای سی زون ایم والی بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل 

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کے بد عنوان افسران کی ملی بھگت سے ضلع وسطی گلبرگ ٹاﺅن میل پرائمری میں شکیل نامی ٹیچر کو کلریکل امور کی انجام دہی پر تعینات کیا گیا ہے اسی طرح تعلقہ ایجوکیشن آفس اورنگی ٹاﺅن میں نبیل اور امین الحق ،ڈسٹرکٹ کیماڑی سکینڈری میں فہیم قاضی اور ڈسٹرکٹ کیماڑی پرائمری میں ہائی اسکول ٹیچر اعجاز الحق نے تعلیمی دفاتر میں کلریکل اسٹاف کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے۔

 

حیرت انگیز امر یہ ہے کہ تعلیمی دفاتر میں امور سر انجام دینے والے اساتذہ حاضری نوٹ کرنے والے ادارے کی نظروں سے اوجھل ہیں ۔جس کی وجہ محکمہ کے بد عنوان افسران کی ملی بھگت بتائی جاتی ہے جبکہ ڈائریکٹوریٹ اسکول ایجوکیشن کراچی پرائمری اور سکینڈری پر بھی کلریکل اسٹاف کی جگہ اساتذہ کو تعینات کر کے رشوت کا بازار گرم کر دیا گیا ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین