جمعہ, ستمبر 20, 2024
صفحہ اولتازہ ترینآرٹس کونسل میں فائن آرٹس اور ٹیکسٹائل ڈیزائن پر مبنی تھیسسز شو...

آرٹس کونسل میں فائن آرٹس اور ٹیکسٹائل ڈیزائن پر مبنی تھیسسز شو کا انعقاد

کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام آرٹس کونسل انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس کے فائنل ائیر کے طلباء کا فائن آرٹس اور ٹیکسٹائل ڈیزائن پر مبنی تھیسسز شو 2022ء کا انعقاد احمد پرویز آرٹ گیلری میں کیا گیا ۔

آرٹس اینڈ ٹیکسٹائل ڈیزائن پر مبنی تھیسز ڈسپلے میں آرٹس کونسل انسٹیٹوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس کے چھ طلبہ و طالبات نے اپنے اپنے فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے ۔ تھیسسز شو کا افتتاح صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ،ACIAC کے پرنسپل شاہد رسام معروف اداکار ساجد حسن نے کیا۔

اس موقع پر رکن گورننگ باڈی اسجد بخاری اور چئیرمین میڈیا اینڈ پبلیکشن کمیٹی بشیر سدوزئی بھی موجود تھے ، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے تھیسسز ڈسپلے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام طلباء کا کام بہت کمال کا ہے ۔ ان طلباء کا تعلق ورکنگ کلاس سے ہے , یہ طلباء اپنی زندگی میں جن مشکلات سے گزر رہے ہوتے ہیں انہوں نے اسی جدوجہد کو اپنی تخلیقات کے ذریعے بیان کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ان تصاویر کے پیچھے ان کی کہانیاں ہیں ان فنکاروں کا کام ابھی سے بکنا شروع ہو گیا ہے ۔ ان کی سولو نمائشیں منعقد ہو رہی ہیں فن کے قدر دانوں نے ان کے شاہکار خریدنا شروع کر دئیے ہیں ۔

مذید پڑھیں : لاہور : محققین COMSTECH ایوارڈز برائے 2023 کے لیئے کیسے اپلائی کریں گے ؟

انہوں نے مزید کہا کہ آپ تمام بچوں پر مجھے فخر ہے۔طلباءکی محنت اور ہماری رہنمائی مل کر ایک کامیاب کہانی بنی ہے۔ہمارے طلبا جیسا کام کسی ادارے میں نہیں ہو رہا۔میری یہی کوشش ہے کہ یہ طلباءفخر محسوس کریں کہ ہم آرٹس کونسل کراچی کے فارغ التحصیل طلباء ہیں۔ جس ادارے سے یہ بچے پڑھے ہیں میں اس ادارے کا سربرا ہوں یہ میرے لئے بہت فخر کی بات ہے ۔

آرٹس کونسل انسٹیٹوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس کے پرنسپل شاہد رسام نے افتتاحی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چھ سال پہلے ان طلباء نے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا سوچا نہیں تھا منزل اتنی روشن ہو گی۔ ہر فنکار کی اپنی کہانی ہے۔ بڑے فخر سے یہ بات کہتا ہوں کہ بہزاد ایک مکینک کی دکان پر کام کرتا ہے آج ایک چمکتا ستارہ ہے۔ جواد لیاری میں رنگ کی دکان پر کام کرتا تھا۔آج اس کا کام کسی پروفیشنل سے کم نہیں۔ یہ ادارہ شاہ صاحب کی جانب سے ایک نعمت ہے۔ آپ کو رنگ باتیں کرتے نظر آئیں گے۔

جن طلباء نے فن مصوری، مجسمہ سازی اور ٹیکسٹائل ڈیزائن کی تخلیقات پیش کی ان میں جواد جان ، رمشاءخان ، بہزاد احمد ، انیلا ارشد، ارمشاءسلیم، ردا علی شاہ شامل ہیں۔تھیسسز ڈسپلے اکتیس دسمبر تک آرٹس کونسل کی احمد پرویز آرٹ گیلری میں جاری رہے گا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین