جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینبیسٹ وے فاؤنڈیشن کا نمل یونیورسٹی کے طلباء کیلئے وظائف کا اعلان

بیسٹ وے فاؤنڈیشن کا نمل یونیورسٹی کے طلباء کیلئے وظائف کا اعلان

کراچی : بیسٹ وے فاؤنڈیشن اور نمل یونیورسٹی نے یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے والے مالی طور پر پسماندہ طلباء کے فائدے کے لیے 60 ملین روپے کے بیسٹ وے اسکالر شپ انڈومنٹ فنڈ کے قیام کے لیے اسلام آباد میں ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔

یہ گرانٹس ہر سال بیس طلبا کو دی جائیں گی، زیادہ تر ان کے ٹیوشن کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ان کی مدد کی جائے گی تاکہ وہ اپنی تعلیمی اخراجات پورے کر سکیں ۔

بیسٹ وے فاؤنڈیشن نے کمپیوٹر سائنسز، الیکٹریکل انجینئرنگ، ریاضی، اور بی بی اے میں انڈرگریجویٹ ڈگری پروگراموں کے لیے درخواست دینے والے طلباء کی مالی معاونت کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔ جس کے لئے مالی امداد دینے کے لیے نمل کے ساتھ ایک انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : محکمہ تعلیم کے ریجنل و ضلعی تعلیمی اور تعلقہ دفاتر بدعنوانیوں کا گڑھ بن گیا

فاؤنڈیشن نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے تعاون سے اسی طرح کے انڈوومنٹ فنڈز بھی قائم کیے  ہیں ۔

اس کا مقصد معاشرے کو ایسے لوگ مہیا کرنا ہیں جو مالی وسائل کی کمی کے باوجود محنت اور ہمت کرنے والے تھے ۔

 

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین