کراچی : محکمہ تعلیم نے ابھی تک غیر مسلم طلباء کے لیے میٹرک کے نصاب کو حتمی شکل نہیں دی ہے ۔
چونکہ حتمی امتحانات 1 اپریل 2023 سے ہونے والے ہیں، اس لیے اس تاخیر سے اقلیتی برادری کے طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔
مذید پڑھیں : بیسٹ وے فاؤنڈیشن کا نمل یونیورسٹی کے طلباء کیلئے وظائف کا اعلان
توقع ہے کہ نصاب جنوری کے آغاز میں جاری کیا جائے گا ، جس سے طلبہ کو تیاری کے لیے تین ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے ۔ طلباء کے اساتذہ اور ان کے اہل خانہ نے تاخیر پر تشویش اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔