ہفتہ, ستمبر 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ سندھ کا ملحقہ کالجز میں MA ایکسٹرنل کے امتحانی فارم جمع...

جامعہ سندھ کا ملحقہ کالجز میں MA ایکسٹرنل کے امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

جامشورو : ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو شاہد حسین لاڑک نے ایک اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز میں ایم اے (پریویس) ایکسٹرنل پروگرام سالانہ امتحانات 2021ءکیلئے فریش امیدوار آن لائن امتحانی فارم 16 جنوری 2023ءتک جمع کرا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان بیت المال کا یتیم بچیوں کیلئے 6000 روپے ماہانہ وظیفہ کا اعلان

اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کنٹرولر نے مزید بتایا کہ جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز میں ایم اے (پریویس) ایکسٹرنل پروگرام سالانہ امتحانات 2021ءمیں شرکت کے خواہشمند امیدوار جامعہ سندھ کی ویب سائٹ annual.usindh.edu.pk پر جا کر اپنے امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایم اے (پریویس ) ایکسٹرنل کی فیس 13 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، تاہم متعلقہ کالجز کے پرنسپالز امتحانی سلپ، اٹینڈنس شیٹ و دیگر آئی ٹی سروسز کی مد میں ہر امیدوار سے مزید 200 روپے وصول کر سکتے ہیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین