جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپاکستان بیت المال کا یتیم بچیوں کیلئے 6000 روپے ماہانہ وظیفہ کا...

پاکستان بیت المال کا یتیم بچیوں کیلئے 6000 روپے ماہانہ وظیفہ کا اعلان

کراچی : پاکستان بیت المال (PBM) نے یتیم لڑکیوں کی تعلیم کے لیے پہلی بار سماجی تحفظ کی مداخلت کا آغاز کیا ہے ۔ یہ پروگرام پاکستان بیت المال کے یتیم اور بیوہ سپورٹ پروگرام کے تحت شروع کیا گیا ہے ۔ ایک خاندان میں یتیم لڑکیوں کی تعداد کے لحاظ سے خاندانوں کو ماہانہ 6000 سے 12000 دیئے جائیں گے ۔

پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر فدا پراچہ نے ایوان اقبال میں منعقدہ ایک تقریب میں ادائیگیوں کے اجراء کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی بی ایم کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں یتیم لڑکیوں کی تعلیم کو اکثر ان کے والد کی وفات کے بعد نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد ایسی لڑکیوں کو مالی مدد فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اور مستقبل کی تعلیم یافتہ مائیں بن سکیں۔

مذید پڑھیں : لاہور : محققین COMSTECH ایوارڈز برائے 2023 کے لیئے کیسے اپلائی کریں گے ؟

انہوں نے کہا کہ یہ یتیم لڑکیوں کی تعلیم پر زور دینے والا پہلا اقدام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک سنگ میل ثابت ہو گا ۔ اس کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی کوششیں کی گئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے مستحق خاندانوں کو ادائیگی کرنے کے لئے مزید کوششیں کی جائیں گی۔

اس موقع پر پروگرام کے مختلف فیچرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ پی بی ایم کے عہدیداروں نے اسے یتیم لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ملک میں شروع کیا گیا پہلا پروگرام قرار دیا۔

پی بی ایم کے ڈائریکٹر پروجیکٹس قاسم ظفر نے کہا، "بی آئی ایس پی کی رجسٹرڈ بیواؤں کی یتیم لڑکیوں کو اس اقدام کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور انہیں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم کے لیے مالی مدد فراہم کی جا رہی تھی۔” انہوں نے کہا کہ یہ ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے اور تین ماہ بعد اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یو بی ایل اومنی کے ذریعے لڑکیوں کی تعداد کے لحاظ سے خاندانوں کو ماہانہ 6000 سے 12000 روپے دیے جا رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین