Saturday, June 20, 2026
صفحہ اولNewsمہران یونیورسٹی میں ڈین کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت 7 جولائی...

مہران یونیورسٹی میں ڈین کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت 7 جولائی کو ہو گی

کراچی : مہران یونیورسٹی ڈین کی تعیناتی کے خلاف درخواست، سندھ ہائی کورٹ نے 7 جولائی کو سماعت مقرر کر دی

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں ڈین کی تعیناتی کے معاملے پر دائر آئینی درخواست نمبر 3729/2026 کی سماعت کے لیے 7 جولائی 2026 کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات:
پروفیسر ڈاکٹر سید فیروز شاہ نے سندھ ہائی کورٹ کراچی میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں حکومت سندھ، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ، وزیر اعلیٰ سندھ، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور پروفیسر ڈاکٹر رضوان احمد میمن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 199 کے تحت یہ درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں 8 جون 2026 کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے ذریعے پروفیسر ڈاکٹر رضوان احمد میمن کی ڈین فیکلٹی آف سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ ہیومینٹیز کے عہدے پر تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ یہ تعیناتی غیر قانونی ہے۔

ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار وِرٹ نور احمد کلہوڑو کے دستخط سے جاری نوٹس کے مطابق تمام فریقین کو 7 جولائی 2026 بروز منگل صبح 9:15 بجے عدالت میں ذاتی طور پر یا اپنے وکیل کے ذریعے پیش ہو کر درخواست پر جواب دینا ہو گا۔ عدم پیشی کی صورت میں کیس یکطرفہ طور پر سنا اور فیصلہ کیا جائے گا۔

نوٹس 17 جون 2026 کو جاری کیا گیا۔ درخواست کے ساتھ تمام منسلکات اور متفرق درخواستیں بھی عدالت میں جمع کرائی گئی ہیں۔ مہران یونیورسٹی میں ڈین کی تعیناتی کا یہ معاملہ گزشتہ ماہ سے زیر بحث ہے، جب حکومت سندھ نے پہلے پروفیسر ڈاکٹر سید فیروز شاہ کو ڈین مقرر کیا تھا اور بعد میں ان کا تقر منسوخ کر کے ڈاکٹر رضوان احمد میمن کو یہ ذمہ داری سونپ دی تھی۔

معلوم رہے کہ اس سے قبل 20 اپریل کو جاری ہونے والے پچھلے نوٹیفیکیشن SO(U)U&B/MUET/4-27/2019/3069 کو منسوخ کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سید فیروز شاہ کی ڈین کے عہدے پر تعیناتی فوری طور پر ختم کر دی گئی تھی جس کے بعد اسی نوٹیفیکیشن میں وزیر اعلیٰ سندھ نے پروفیسر ڈاکٹر رضوان احمد میمن کو ڈین تین سال کی مدت کے لیے مقرر کر دیا تھا ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا
Are you human? Please solve:Captcha


مقبول ترین