سندھ میڈیکل کالج کی گولڈن جوبلی کے موقع پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا (JSMU-AANA) کی جانب سے جے پی ایم سی کو انڈو اسکوپی سوئٹ اور این آئی سی ایچ کو مالیکولر جنیٹک لیب کا تحفہ دیا گیا۔
مزید پڑھیں:انجمن اساتذہ کی فپواسا پاکستان کے صدر کی کردارکشی کی شدید الفاظ میں مذمت
مجموعی طور پر 6 کروڑ روپے سے زائد لاگت پر مشتمل پروجیکٹس ایگزیکٹو ڈائریکٹر JSMU-AANA 2021ڈاکٹر رضوان نعیم، صدر JSMU-AANA 2021 ڈاکٹر یونس اسماعیل، صدر پی پی ایس 2022 ڈاکٹر سید محمد آصف کی قیادت میں پائے تکمیل تک پہنچے ہیں۔
مزید برآں JSMU-AANA حالیہ برسوں میں جے ایس ایم یو اور جے پی ایم سی میں مختلف منصوبوں کیلئے کروڑوں روپے سے زائد فنڈز فراہم کرتی آئی ہے۔

