Wednesday, January 14, 2026
صفحہ اولتازہ ترینایسما نے تاجر اتحاد کی جانب سے مہنگی بجلی کے بلوں اور...

ایسما نے تاجر اتحاد کی جانب سے مہنگی بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف ہڑتال کی بھر پور حمایت کر دی

نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کا ہنگامی اجلاس مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں اپسما نے تاجر اتحاد کی جانب سے بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافے اور مہنگائی کے خلاف ہڑتال کی بھر پور حمایت کر دی۔

اس موقع پر مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز اور کالجز اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم کو عام کرنے میں حکومت کا ہاتھ بٹاتے ہوئے قوم کے نو نہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں جبکہ حکومت انہیں ریلیف اور فنڈز دینے کے بجائے انہیں مزید زیر بار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے بلبلا شہری اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان تاجر اتحاد کے ساتھ ملکر ہڑتال کو کامیاب بنائیں گے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے عوام کو جب بجلی بلا تعطل فراہم ہی نہیں کی جارہی تو انہیں نا جائز بل کیوں بھیجے جارہے ہیں۔

سید طارق شاہ نے کہا کہ تاجر اور عوام حکومت سے فوری طور KE کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ اگر اسی طرح KE کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا تو تعلیمی اداروں میں بجلی کا استعمال ناممکن بن جائے گا۔

سید طارق شاہ نے کہا کہ حکومت بجلی کے قیمتوں میں مسلسل اضافے کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے کیونکہ پہلے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جنریٹرز اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس سے اسکول مالکان شدید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی تعلیمی اداروں کو سبسڈی دی جائے تا کہ وہ تعلیم عام کرنے کے مشن کو جاری رکھ سکیں

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین