Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ تریناقراء یونیورسٹی اور اسلامک آزاد یونیورسٹی کے سربراہ کے مابین تعلیمی تعاون...

اقراء یونیورسٹی اور اسلامک آزاد یونیورسٹی کے سربراہ کے مابین تعلیمی تعاون کے قیام کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی( ) اقراءیونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر وسیم قاضی نے بین الاقوامی تعاون کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے اسلامک آزاد یونیورسٹی صوبہ خراسانِ رضوی اور مشھد کے سربراہ ڈاکٹر محسن مرادی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔

 

اس موقع پرایران کے کونصل جنرل حسن نوریان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے تعاون کے ذریعے ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش ظاہرکرتا ہوںجس کے لیے مفاہمتی یاداشت طلباءوفیکلٹی کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی اقدامات میں وسیع مواقع تلاش کرنے کے قابل بنائے گا۔

 

امید ہے کہ اس شراکت داری سے اقراءیونیورسٹی اور آزاد اسلامک یونیورسٹی ایران میں سائنسی روابط اور تحقیقی اقدامات میں تیزی آئے گی اوراس تعاون سے دونوں یونیورسٹیوں کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی کی سیڑھی کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:بورڈ سے الحاق شدہ اسکول انرولمنٹ کارڈ آن لائن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

اقراءیونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ ہمارا مقصد فیکلٹی ممبران، محققین اور طلباءکے تبادلے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں علم اور مہارت کا تبادلہ کرنا ہے۔

 

یہ شراکت داری مشترکہ تحقیقی اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مواقع بھی فراہم کرے گی، جس سے دونوں اداروں اور ان کے متعلقہ ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔ خطے میںدونوں اداروںکی تعلیم کو فروغ بھی حاصل ہوگا۔

 

اسلامک آزاد یونیورسٹی اسلامی جمہوری ایران کے بین القوامی امور کے سربراہ ڈاکٹر جلال درخشاہ نے کہا کہ اسلامک آزاد یونیورسٹی ایران میں واقع دنیا کی تیسری بڑی پرائیویٹ یونیورسٹی ہے جس میں اس وقت 12 لاکھ سے زائد مقامی طلباءاور 60,000 بین الاقوامی طلباءکا زیر تعلیم ہیں۔

مزید پڑھیں:فیوچر فیسٹ 2023: سعودی ولی عہد کا آئی ٹی اور کاروباری اداروں کی شراکت داری قائم کرنے کا اعلان

ایران میں اس یونیورسٹی کی پھیلی ہوئی 350 شاخیںہیںجس میں 10تحقیقی ادارے اور پانچ دنیا بھر میں مختلف کیمپسزکے ساتھ خطے میں ایک شاندار شہرت کا حامل ہے۔

 

اس موقع پر اسلامک آزاد یونیورسٹی سیستان و بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر مسعود اکبری زادہ کراچی میں ایران کے ثقافتی اتاشی اورڈائریکٹر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی ڈاکٹر سعیدطالبی نیا ،ایران کے تمام صوبائی کیمپسز کے ہیڈ ڈاکٹر علی سوروری مجد،ایرانی کونصل خانے کے ویزہ آفیسرمحمد رحیمی اور دیگرشخصیات موجود تھے۔

 

تقریب کے اختتام پر اقراءیونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کے ہمراہ ایران کے قونصل جنرل اوراسلامک آزادیونیورسٹی کے وفدنے جدید ترین سہولیات اور شعبہ جات، بزنس انکیوبیشن سینٹر، اسپورٹس کمپلیکس، ہیلتھ سائنسز کی عمارت اور سینٹرل لائبریری کا دورہ کیا اور انہیں جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی کے بارے میں بریفنگ دی بعد ازاں وفد نے اقراءیونیورسٹی کے نارتھ کیمپس کا بھی دورہ کیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین