ڈیرہ اسماعیل خان( ) گومل یونیورسٹی کی ترقی و خوشحالی میری اولین ترجیح ہے جس کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے 42ویں اکیڈمک کونسل میٹنگ کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد شعیب سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز سمیت دیگر تمام ممبران موجود تھے۔
ڈائریکٹر اکیڈمکس وسیم خان کٹی خیل نے 42ویں اکیڈمک کونسل کا ایجنڈا آئٹم پیش کیا۔میٹنگ میں موجود تمام ممبران نے فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے حوالے سے این او سی کے حصول پر تفصیلی بات چیت کی۔
مزید پڑھیں:وزیر تعلیم کو محکمے میں دلچسپی نہیں، نیا وزیر تعلیم دیا جائے، سیپلا
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات میں اس دفعہ تقریبا 5000کے قریب ریکارڈداخلے کرنے پرڈائریکٹر ایڈمیشن ریاض احمد بیٹنی اور انکی پوری ٹیم داد کی مستحق ہے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ مزید نئے شعبہ جات شروع کئے جائیںاور اس کیلئے ڈائریکٹر ایڈمیشن ریاض احمد بیٹنی او ر ڈائریکٹر اکیڈمکس وسیم خان کٹی خیل کو مل کر اپنا مثبت کردار ادا کریں کیونکہ گومل یونیورسٹی کومالی مشکلات سے نکالنے کا حل بھی یہی ہے۔
وائس چانسلر نے مزید کہا کہ قدیم جامعہ گومل کا شمار اسے خطے میں ہی نہیں بلکہ پاکستان کی پرانی یونیورسٹیوںمیں ہوتا ہے جہاں سے اب تک سینکڑوں طلباء مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں حاصل کرکے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی اپنی کامیابی کے جوہر دکھا رہے ہیں اور ادارے کا نام روشن کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:جامعہ کراچی : HEJ کے ڈائریکٹر نے سرکاری تعطیلات کو ماننے سے انکار کر دیا
پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے طلباء کیلئے ٹانک کیمپس میں بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔کیونکہ ٹانک کیمپس ضلع ٹانک اور ضلع جنوبی وزیرستان کے لوگوں کیلئے فروغ تعلیم کے حوالے سے کسی نعمت سے کم نہیں۔
میٹنگ میں اکیڈمک کونسل ممبران نے کہا کہ ایکٹ اور سٹیچیوٹس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے تمام تر پیچیدگیوں کو قانونی تقاضوں کو پورا کرکے بورڈ آف سٹڈیز اور بورڈ آف فیکلٹی سے سفارشات کو اکیڈمک کونسل میں بھیجا جائے تاکہ اکیڈمک کونسل سنڈیکیٹ سے منظوری کی سفارش کرے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش نے اکیڈمک کونسل ممبرا ن سے گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک میں مزید پروگرام کے اجراء اورمختلف ڈپلومہ شروع کرنے کی سفارش کی جس پر ممبرا ن نے ڈائریکٹر ٹانک کیمپس کو نئے شعبہ جات اور ڈپلومہ شروع کرنے کے حوالے سے تمام تر قانونی تقاضوں کو دیکھ کر طلباء کیلئے متعلقہ شعبہ میں سہولیات کی فراہمی’ سٹاف کی کمی اور دیگر اہم مسائل کو فوری طو پر پورا کرنے کو کہا تاکہ ان شعبہ جات کو جلد شروع کیا جا سکے۔

