Monday, February 2, 2026
صفحہ اولتازہ ترینخواتین کو جائز حقوق غیر متوازن نظریے پر عمل کرکے نہیں مل...

خواتین کو جائز حقوق غیر متوازن نظریے پر عمل کرکے نہیں مل سکتے، پروفیسر امجد سراج میمن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز اسٹوڈنٹس ایڈ سوسائٹی کی طالبات کی تیار کردہ خصوصی دستاویزی فلم سے ہوا جس میں خواتین کی عظمت و کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

 

دستاویزی فلم سے یہ پیغام عام کیا گیا کہ وہ صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے جو صنف سے متعلق کردار کی سب سے زیادہ منصفانہ انداز میں وضاحت کر سکتا ہے۔

 

اس سلسلے میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا کہ اسٹوڈنٹس ایڈ سوسائٹی کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب معاشرے میں خواتین کے کردار اور ان کے حقوق کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں:مراد علی شاہ کو ڈگری دینا، ہمارے لیےاعزاز ہے، ڈاکٹر سروش لودھی

خواتین کے مکمل و جائز حقوق کی تشریح اسلام میں کردی گئی ہے ان پر عملدر آمد کرکے ہی مثبت معاشرہ پروان چڑھایا جاسکتا ہے۔

 

تقریب کا خاص حصہ معاشرے کی سرکردہ خواتین کا پینل ڈسکشن تھا جس کے ارکان میں فرانزک میڈیسن کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جویریہ سکندر، جے پی ایم سی میں اوبس اینڈ گائنی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ارم مجیداور ضیاء الدین اسپتال کے فیملی میڈیسن ڈپارٹمنٹ کی ریذیڈنٹ اور مسلم یوتھ نیٹ ورک کینیڈا کی نیشنل لائزن ڈاکٹر عمائمہ سعید شامل تھیں۔

 

اس موقع پر پینل ڈسکشن کے ارکان نے خواتین اور اسلام کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ اسلام ہی ہے جس نے خواتین کو ان کے جائز حقوق دیئے لیکن معاشرہ بعض اوقات ایسا کرنے میں ناکام رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ کے تعلیمی بورڈز کو آخر کب تک اڈھاک ازم کی بنیاد پر چلایا جائے گا؟ وزیرِاعلیٰ سندھ

خواتین کو ان حقوق کی واپسی کے لیے اسلام کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ اس غیر متوازن نظریے کی طرف جو ناقص انسانی عقلیت پسندی پر مبنی ہے اور جو فطرت کے برخلاف ہے۔ پینل نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ مکمل صنفی مساوات کے حصول کی مسلسل کوششوں میں، خواتین خود کے عورت ہونے کی حیثیت کھونے لگی ہیں۔

 

ایک ایسا معاشرہ جو جنس کے درمیان کوئی فرق نہیں رکھتا وہ ترقی یا آزادی کی نمائندگی نہیں کرسکتا بلکہ بدترین تنزلی کا اظہار کرتا ہے، اسلام معاشرے میں خواتین کے منفرد کردار کو تسلیم کرتا ہے جو اپنے خاندان کی بطور ماں اور نگراں نمائندگی کرتی ہیں۔

 

تقریب کا انعقاد اسٹوڈنٹس ایڈ سوسائٹی (ایس اے ایس) نے ڈاکٹر سیدہ زرین رضا کی رہنمائی ونگرانی میں کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی میں بائیو کیمسٹری ڈپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر عمرانہ خان اورلیاقت نیشنل اسپتال کے شعبہ ہیموٹولوجی کی سربراہ ڈاکٹر طاہرہ پروین تھیں۔

مزید پڑھیں:فیوچر فیسٹ 2023: سعودی ولی عہد کا آئی ٹی اور کاروباری اداروں کی شراکت داری قائم کرنے کا اعلان

تقریب میں جےایس ایم یوکی طالبات اور فیکلٹی ارکان کی بڑی تعداد نےشرکت کی، تقریب میں شرکاء کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے نقطہ نظر کو واضح طور پرپیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، آخری میںسوال و جوابات کا سیشن منعقد کیاگیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین