Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینسندھ کی ثقافت اور علمی اقدار صدیوں کے طویل سفر پر محیط...

سندھ کی ثقافت اور علمی اقدار صدیوں کے طویل سفر پر محیط ہے، سید شرف علی شاہ

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ریسرچ سیکشن کے زیر اہتمام ہفتہ طلبہ کے چوتھے روز سندھی تقریری مقابلے میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ شریک ہوئے۔ مقابلے کا موضوع تھا ”کوشش کامیابی جی کنجی آھیی“۔

 

اس موقع پر چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی ثقافت اور علمی اقدار صدیوں کے طویل سفر پر محیط ہے انہوں نے کہا کہ طلبہ کی تقریری مہارت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ طلبہ ہر زبان میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا فن رکھتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ہر سطح پر ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

مزید پڑھیں:فیوچر فیسٹ 2023: سعودی ولی عہد کا آئی ٹی اور کاروباری اداروں کی شراکت داری قائم کرنے کا اعلان

اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر نے کہا کہ طلبہ میں تقریر کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے میٹرک بورڈ نے بہترین پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے اسکولوں کے اساتذہ و سربراہان طلبہ میں ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے پروگرام زیادہ سے زیادہ ترتیب دیں تاکہ ان میں خود اعتمادی پیدا ہو۔

 

آج کے پروگرام میں پہلی پوزیشن کیلئے دو طالبات ڈی ایچ اے سی ایس ایس فیز 5 کی شہزادی بی بی اور سینٹ جوزف کنوینٹ اسکول صدر کی انوشکا دیوی، دوسری پوزیشن اقرا حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول الہرا سوسائٹی کی ایمان نے جبکہ تیسری پوزیشن ورکرز ماڈل سیکنڈری اسکول لانڈھی کی عتیقہ نے حاصل کی۔

مزید پڑھیں:قرآن کا پیغام امت کیلئے راہ ہدایت اور راہ نجات ہے، مولانا طلحہ رحمانی

اسی طرح طلباء میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول پی اینڈ ٹی کالونی کے عبداللہ سولنگی، دوسری پوزیشن مدنی ہائی اسکول لیاقت آباد کے محمد مطاہر نواز اور تیسری پوزیشن درے ارقم اسکول گلستان جوہر کے حافظ طحہٰ یاسین نے حاصل کی۔ مقابلہ جات میں منصفین کے فرائض مشتاق احمد لاکھن، محمد جادل اورپروفیسر جمیلہ برفت نے ادا کئے جبکہ نظامت کے فرائض حنیف بوگیو نے ادا کئے۔ جمعرات کو ہفتہ طلبہ میں مقابلہ ملی نغمات کا ہوگا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین