Thursday, March 5, 2026
صفحہ اولتازہ ترینوائس آف سینٹرز کے وفد کی وائس چانسلر صاحب سے ملاقات

وائس آف سینٹرز کے وفد کی وائس چانسلر صاحب سے ملاقات

آج مورخہ 21 فروری 2023 بوقت 3 بجے سہ پہر وائس چانسلر صاحب کے آفس میں وائس آف سینٹرز کے وفد نے جس میں ڈاکٹر فیض محمد ، سفیر محمد صاحب اور نوید ملک صاحب نے وائس چانسلر جناب پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی صاحب سے ملاقات کی جامعہ کے تمام سینٹرز میں ہونے والی بے قائدگیوں اقراباء پروری اور لاقانونیت کے حوالے سے بات کی انہیں بتایا کہ ہم پہلے بھی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر چکے ہیں۔

 

تمام سینٹرز کے حوالے سے انہوں نے یہ بات کی سینٹرز میں فنڈنگ ریسورسس کی کمی ھے وفاقی ادارے بھی مالی بحران کا شکار ہیں ہاؤس سیلنگ میں ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے جس سینٹر کے ریسورسس ہیں وہ ہاؤس سیلنگ دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات میں 5 لاکھ سے زائد طلبہ کی شرکت

وائس چانسلر صاحب سے سینٹرز کے ملازمین اور انکے بچوں کی فیس معافی کے سابقہ قانون کے حوالے سے بھی بات کی گئی شیخ الجامعہ نے کہا کہ اس کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

 

سلیکشن بورڈ اور پرمننٹ ڈائریکٹر کے حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ایک سینٹر میں بورڈ آف گورنر کروا دی گئی ہے 15 دنوں میں ٹیچرز اور آفیسرز کا سلیکشن بورڈ کرانے کا کہہ دیا ھے۔

 

ان کو یہ بھی بتایا گیاAERC میں ہاؤس سیلنگ کی جگہ ہاؤس رینٹ دیا جارہا ہے اور کبجی میں ہاوس سیلنگ کو ہاوس رینٹ میں تبدیل کرنے کے کوشش کی جارہی ہے ۔جس پر انہوں نے کہا کہ فنڈنگ ریسورسس نہ ھونے کی وجہ سے بند کیا گیا ھے اور انہوں نے کہا کہ ہاؤس سیلنگ کے حوالے سے HECکا خط واضح ھے جس پر وفد نے کہا کہ ایچ ای سی کے خط میں ہاوس سیلنگ روکنے کے حوالے سے کوئی زکر نہیں ہے سینٹر اپنے وسائل سے دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر تعلیم سردار شاہ کا ایجوکیشنل بورڈز کی کاکردگی پر تحفظات کا اظہار

سینٹرز کافی مسائل کا شکار ھے ڈسیس کوٹے ڈیتھ کی صورت میں ملازمین کو جامعہ اور گورنمنٹ قوانین کے تحت اور BoG کی منظوری کے باوجود متوفی کو نوکری نہیں دی جاتی جبکہ جامعہ کراچی ملازم کے چالیسویں سے قبل ہی نوکری کا خط دے دیا جاتا ہے جس ہر شیخ الجامعہ نے کہا کہ جامعہ کے قوانین کا عملدرآمد سینٹرز کو کرنا بھی لازم ہے ۔ ملاقات خوش اسلوبی کے ساتھ برخاست ہوئی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین