اتوار, اپریل 28, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاق المدارس کے سالانہ امتحانات میں 5 لاکھ سے زائد طلبہ کی...

وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات میں 5 لاکھ سے زائد طلبہ کی شرکت

وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات میں سوا پانچ لاکھ طلبہ و طالبات کی شرکت،گزشتہ سال کی نسبت پچاس ہزار طلبہ کا ریکارڈ اضافہ،پورے ملک میں ایک ساتھ امتحان کے انعقاد کی روایت برقرار،کشمیر اور گلگت بلتستان کے برفانی علاقوں میں بھی امتحانات بلاتعطل جاری رہے۔

 

2848 مراکز میں پرچوں کا آغاز،272 اضافی مراکز قائم کرنا پڑے،اٹھارہ ہزار سے زائد افراد امتحانی عمل میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

 

صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اورناظم اعلی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری کا مثالی نظم و ضبط پر اظہارِ اطمینان تفصیلات کے مطابق دنیا میں دینی تعلیم و تربیت کے سب سے بڑے پرائیویٹ نیٹ ورک وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات کا اغاز ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایم کیو ایم پاکستان اساتذہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے،ڈاکٹر فاروق ستار

جن میں ملک بھر کے سوا پانچ لاکھ طلبہ و طالبات شریک ہیں جن میں سے ایک لاکھ حفاظ و حافظات کے علاوہ شعبہ کتب کے سوا چار لاکھ طلباء وطالبات شریک ہیں۔اس سال مجموعی طور پر درجات حفظ وکتب میں سوا پانچ لاکھ طلباء وطالبات شریک امتحان ہیں۔

 

گزشتہ سال کی نسبت تقریبا پچاس ہزار طلباء وطالبات کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں درس نظامی کی تکمیل کرنے والے گیارہ ہزار چھ سو تریسٹھ (11663) طلباء اور اکیس ہزار نو سو بیس (21920) طالبات امتحان میں کامیاب ہوکر سند فراغت حاصل کریں گی۔

 

دراسات دینیہ کے دو سالہ کورس مکمل کرنے والے دو ہزار آٹھ سو پینتالیس (2845) طلباء اور بائیس ہزار چھ سو بیس (22620) طالبات شریک امتحان ہیں جبکہ تجوید للحفاظ والحافظات اور تجوید للعلماء والعالمات میں تیرہ ہزار ستاون (13057) طلباء و طالبات شریک ہیں مجموعی طور پر تمام درجات کے پانچ لاکھ بیس ہزار آٹھ سو چونتیس (520834) طلباء وطالبات کے نتائج تقریبا ایک ماہ سے بھی کم مدت میں ایک ساتھ جاری کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:وزیر تعلیم سردار شاہ کا ایجوکیشنل بورڈز کی کاکردگی پر تحفظات کا اظہار

اس تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت مجموعی طور انچاس ہزار نو سو چھہتر(49976) شرکائے امتحان میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ملک بھر میں اتنی کثیر تعداد میں طلباء و طالبات کے الگ الگ امتحانی مراکز (سینٹرز) کی تعداد دو ہزار آٹھ سو اڑتالیس (2848) ہے،جس میں طلباء کیلئے سات سو پینسٹھ (765) اور طالبات کیلئے دو ہزار تراسی (2083) سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

 

اس طرح گزشتہ سال کی نسبت مجموعی طور پر دو سو بھتر(272) سینٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ان امتحانی مراکز میں نگران عملہ کی مجموعی تعداد سترہ ہزار سات سو اکیانوے (17791) ہے۔جس میں پانچ ہزار نو سو چھیاسٹھ (5966) نگران علماء طلباء کے سینٹرز میں اور گیارہ ہزار آٹھ سو پچیس (11825) خواتین عالمات طالبات کیلئے قائم کئے گئے امتحانی مراکز میں نگرانی کی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔مجموعی طور پر گزشتہ سال کی نسبت پندرہ سو دو (1502) نگران علماء و عالمات کا اضافہ کیا گیا ہے.

 

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مثالی امتحانی نظم و ضبط پر اطمینان کا اظہار کیا اور امتحانات کے لیے خدمات سرانجام دینے والے ذمہ داران وکارکنان کی خدمات کو سراہا-

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین