Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینپاکستان میں چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام "چین کے سال نو...

پاکستان میں چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام “چین کے سال نو اور بہار کے تہوار” کے متعلق پریس کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد: پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے ثقافتی دفتر اور چائنا کلچرل سینٹر پاکستان نے براہ راست 2023 “ہیپی چائنیز نیو ایئر” اور “چائنیز اسپرنگ فیسٹیول” پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی میڈیا گروپس، اخبارات اور ٹی وی چینلز سے وابستہ سینئر اور نامور صحافیوں نے شرکت کی۔

اس پریس کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے میں کیا گیا۔

وزارت ثقافت اور سیاحت کے بین الاقوامی تبادلے اور تعاون بیورو، بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کے لیے چائنا ایسوسی ایشن، سینٹرل نیشنل آرکسٹرا کے متعلقہ ذمہ دار، لینگ لینگ، 2023 “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” کے ثقافتی سفیر نے پریس کانفرنس میں بیجنگ سے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:گورنمنٹ کالجز میں داخلوں کے اختتام کے بعد نجی کالج فیس لینے کے پابند قرار

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے میڈیا کو چین کے نئے سال کے تہوار اور نئے سال 2023 میں ہونے والی دیگر ثقافتی سرگرمیوں کے متعلق آگاہ کیا۔

پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے کے ثقافتی دفتر کے سیکنڈ سیکرٹری جناب شنگ لیجن نے آن لائن ورچوئل پریس کانفرنس کے بعد پاکستانی میڈیا کو چینی نئے سال 2023 اور چینی بہار کے تہوار کی تقریبات اور مستقبل میں ہونے والے پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے پاکستانی صحافی برادری کے ساتھ پاک چین ثقافتی تبادلے کے پروگراموں اور پاک چین دوستی پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی قمری کیلنڈر کے مطابق سال 2023 خرگوش کا سال ہے۔ اس پریس کانفرنس کا اختتام میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ رسمی گفتگو اور سوال جواب کے سیشن پر ہوا.

مزید پڑھیں:عدالت نے گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کے پلاٹ کو کسی اور مقصد کے استعمال سے روک دیا

چین میں “چینی نیا سال” 22 جنوری 2023 بروز اتوار کوم منایاجائے گا، جو عام طور پر “چائنیز اسپرنگ فیسٹیول” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جو 9 فروری 2023 تک جاری رہے گا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین