Wednesday, June 24, 2026
صفحہ اولNewsہری پور یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وسیم احمد کا تیسرا "پیٹنٹ"...

ہری پور یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وسیم احمد کا تیسرا “پیٹنٹ” اپنے نام کر لیا

پشاور : ہری پور یونیورسٹی کے آرٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ (شعبہ باغبانی) کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وسیم احمد نے تیسرا پیٹنٹ اپنے نام کر لیا ، دو پیٹنٹ IPO میں فائل کرائے ہیں جن میں ایک 2025 اور دوسرا 2026 میں رجسٹرڈ کرایا ہے اور تین پیٹنٹ اس وقت IPO میں ریویو میں ہیں ۔ جامعہ ہری پور کی تاریخ میں آج تک کسی بھی پروفیسر نہ اتنے پیٹنٹ حاصل کیئے ہیں اور نہ ہی رجسٹرڈ کرائے ہیں ۔  

معلوم رہے کہ کوئی بھی اسکالر جب نئی تحقیق دریافت کرتا ہے تو اس کے بعد اس کو انٹلکچول پراپرٹی آرگنائزیشن (IPO) میں اپنے نام سے رجسٹرڈ کرا لیتا ہے تاکہ اس نئی تحقیق سے معاشرے کو فائدہ حاصل ہو سکے ۔ رجسٹریشن کے بعد یہ تحقیق جب بھی کوئی ادارہ اسعتمال کرے گا تو اسکالر سے تحقیقی حقوق (کاپی رائٹ) لیئے جائیں گے ۔ اور اگر انڈسٹری یا کاروباری افراد اس تحقیقسے فائدہ اٹھائیں گے تو اس صورت میں تحقیق کار کو بھی معاوضہ دیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر وسم احمد کی اس تحقیق سے زراعت کے شعبہ میں مختلف کھادیں بنانا ، استعمال کرنا اور پودوں کی پیداوار میں اضافے کا سبب بنے گی ۔ اس کے علاوہ دوسری تحقیق میں مقامی ہری پور کی زمین میں سبزیاں ، پھل اور دیگر اجناس کی کاشت کی پیداوار میں اضافے کا سبب بنے گی ۔ ایک اور تحقیق پودوں سے آیوڈین نکالنے کے آسان حل کے طریقے پر مبنی ہے ۔ اجناس کی پیدوار کی بڑھانے کیلئے نئی تحقیق کی گئی ہے ۔

ڈاکٹر وسیم احمد کا تعلق ہری پور کے علاقے جولیاں سے ہے اور انہوں نے میٹرک پنوں عاقل ، انٹرمیڈیٹ پشاور سے اور بی ایس سی اور ایم ایس سی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا اور ایم فل اور پی ایچ ڈی بھی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا ۔

وہ مختلف یونیورسٹیوں میں بطور ایڈجرنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے ہیں ۔ 2015 سے اب تک ہری پور یونیورسٹی بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے سب سے زیادہ پٹینٹ رکھنے والے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وسیم احمد کو ایسوسی ایٹ اور پروفیسر شپ نہیں ہونے دی ۔ جن کا تحقیق و ریسرچ میں 20 سال کا تجربہ ہے ۔ اور ان کے ایک سو سے زائد ریسرچ آرٹیکل اور ایچ ای سی کے دو کامیاب پروجیکٹ کے علاوہ باہر ممالک کے پروجیکٹ بھی مکمل کیئے ہیں ۔ ان کے علاوہ ہری پور یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر ڈاکٹر سید عاصمہ بانو کو صرف ایک پیٹنٹ ایوارڈ ہوا ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا
Are you human? Please solve:Captcha


مقبول ترین