Wednesday, April 22, 2026
صفحہ اولNewsانٹر بورڈ نے 22 سے 24 اپریل تک امتحانی فارم جمع کرانے...

انٹر بورڈ نے 22 سے 24 اپریل تک امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ دے دی

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول،حصہ دوم اور حصہ اول و حصہ دوم باہم کے سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ریگولر طلبہ اور پرائیویٹ امیدواروں کو امتحانی فارمز جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے بروز بدھ 22 اپریل سے بروز جمعہ 24 اپریل 2026ء تک نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

امپروومنٹ آف گریڈ، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس، شارٹ سبجیکٹس،ٹی پی (ٹوٹل پیپرز) اور اسپیشل چانس کے امیدوار بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے ریگولر امیدوار اپنے آن لائن امتحانی فارم انٹربورڈ کراچی کے آفیشل ویب پورٹل https://portal.biek.edu.pk کے ذریعے جمع کروائیں گے۔

ریگولر امیدواروں کے براہ راست امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش)، حصہ دوم (فریش)کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس ریگولر اور ہوم اکنامکس گروپس کے امیدوار 1000 روپے جرمانے (Penalty) کے ساتھ بروز بدھ 22 اپریل سے بروز جمعہ 24 اپریل تک اپنے امتحانی فارم آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پرسرکاری تعلیمی اداروں کے ان طلبہ کی فیس معاف ہے جو پہلی دفعہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول یا حصہ دوم کے امتحانات میں شریک ہو رہے ہیں۔مگر ایسے طلباء جو متعدد مواقع ملنے کے باوجود امتحانی فارم جمع کروانے میں ناکام رہے ان پر 1000 روپے جرمانہ (Penalty) لگایا گیا ہے۔ نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول اور حصہ دوم (فریش، فیلیئر) جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول و دوم (فیلیئر) کے سائنس پری میڈیکل،پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس کے ریگولر امیدوار 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز بدھ 22 اپریل سے بروز جمعہ 24اپریل 2026ء تک اپنے امتحانی فارم آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

درج بالا گروپس کے اسپیشل چانس کے امیدوار ٹوٹل 6000 روپے فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔ امیدوار امتحانی فارم پورٹل https://portal.biek.edu.pk اور امتحانی فیس “Kuick Pay” کے ذریعے جمع کروائیں گے۔

مزید برآں، انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم، حصہ اول و دوم باہم کے سائنس اور آرٹس گروپس کے پرائیویٹ امیدوار بشمول امپروومنٹ آف مارکس/گریڈ، بینیفٹ کیسز،ایڈیشنل سبجیکٹس، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (ٹوٹل پیپرز) اپنے امتحانی فارم 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز بدھ 22 اپریل سے بروز جمعہ 24 اپریل 2026ء تک انٹربورڈ آفس میں جمع کروا سکتے ہیں۔ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے اسپیشل چانس کے امیدوار ٹوٹل 6000روپے فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم جمع کروائیں گے۔

امیدوار امتحانی فارم کی فیس یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع کروائیں گے۔ طلبہ جمع کروائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا امتحانی فارم درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلبہ کو آگاہ کیا ہے کہ امتحانی فارم جمع کروانے کا آخری موقع دیا جارہا ہے اس کے بعد کسی صورت بھی امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین