ہفتہ, دسمبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی HEC نے جامعہ سندھ کو 5 پی ایچ ڈی اور 9...

وفاقی HEC نے جامعہ سندھ کو 5 پی ایچ ڈی اور 9 ایم فل پروگرامز کیلئے مطلوبہ این او سی جاری کردیا

جامشورو (پریس رلیز) ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے جامعہ سندھ جامشورو کے 5 پی ایچ ڈی اور 9 ایم فل پروگرامز کیلئے مطلوبہ این او سی جاری کردیا ہے۔

 

تاہم دیگر پروگرامز کیلئے بھی جلد ہی نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں گے۔

 

ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل جامعہ سندھ جامشورو ڈاکٹر الطاف نظامانی کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ایچ ای سی اسلام آباد نے جامعہ سندھ میں اپلائیڈ لنگئسٹکس، انگلش لٹریچر، کرمنالوجی، ان آرگینک کیمسٹری اور فار ایسٹ اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس جاری کردئیے ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت گلگت بلتستان اگلے 6 ماہ میں 4000 اساتذہ بھرتی کرے گی

انہوں نے بتایا کہ جن ایم فل پروگرامز کیلئے مطلوبہ این او سیز جاری کیے گئے ہیں، ان میں جینڈر اسٹڈیز، فار ایسٹ ایشین اسٹڈیز، سافٹ ویئر انجنیئرنگ، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، اپلائیڈ لنگئسٹکس، ان آرگینک کیمسٹری، فزیکل کیمسٹری، جیالوجی و نیوٹریشن اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ مذکورہ پروگرامز میں سے اکثر پروگرامز میں جامعہ سندھ میں پہلے سے ہی ایم فل و پی ایچ ڈی پروگرامز جاری تھے تاہم ایچ ای سی کی جانب سے 2013ء میں پہلی بار جامعات کو ایم فل و پی ایچ ڈی پروگرامز کیلئے این او سی لینے کا مشورہ دیا گیا تھا، بہرحال ماضی میں کسی بھی وائس چانسلر نے ایچ ای سی کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کی کارکردگی کا جائزہ شروع کر دیا

ایچ ای سی اسلام آباد کی ایک ٹیم نے 2018ء میں جامعہ سندھ کا دورہ کیا تھا اور مذکورہ پروگرامز کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے لازماً این او سی لینے کا مشورہ دیا تھا، لیکن پھر بھی اس وقت کے وائس چانسلر نے اس پر توجہ نہیں دی۔

 

موجودہ وائس چانسلر پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے جنوری 2021ء میں بطور وائس چانسلر چارج سنبھالتے ہی جامعہ سندھ میں جاری ایم فل و پی ایچ ڈی پروگرامز کیلئے ایچ ای سی سے مطلوبہ نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ لینے کی ہدایات جاری کیں، جس پر کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے ایچ ای سی حکام سے خط و کتابت شروع کی۔

 

این او سیز کیلئے ایچ ای سی کو 20 سے زائد کاغذات پر مشتمل چیک لسٹ و دیگر ضروری شرائط کی تکمیل شامل تھیں۔ سندھ یونیورسٹی کے کیو ای سی نے ہیک کی تمام شرائط کو پورا کیا، جس کے بعد جامعہ سندھ کو مخلتف پروگرامز کیلئے این او سیز ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

 

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین