جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمحمکہ تعلیم کالج کے سندھ گیم کا افتتاح کل ہو گا

محمکہ تعلیم کالج کے سندھ گیم کا افتتاح کل ہو گا

کراچی : محکمہ کالج ایجوکیشن، حکومت سندھ کے زیر اہتمام پانچویں سندھ کالج گیمز کا ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلوں کا سندھ بھر کے تمام ریجنز میں رنگا رنگ افتتاح کل پیر کو ہوگا۔

متعلقہ ریجنز میں ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنر اور منتخب نمائندے افتتاحی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

جبکہ مرکزی افتتاحی تقریب 17 جنوری کو ڈی جے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہو گی۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سندھ کالج گیمز کا افتتاح کریں گے۔

مذید پڑھیں : لاہور : محققین COMSTECH ایوارڈز برائے 2023 کے لیئے کیسے اپلائی کریں گے ؟

سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ احمد بخش ناریجو کی ھدایت پر پانجویں سندھ کالج گیمز کے انعقاد کے لیئے مرکزی و ریجنل سطح کی آرگنائزنگ کمیٹی پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر محمد علی مانجھی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ سندھ کالج گیمز کے لئے تمام ریجنز میں ریجنل ڈائریکٹرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

گیمز میں مردوں میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کرکٹ، فٹبال، ہاکی، تھرو بال،ٹیبل ٹینس، ٹگ آف وار والی بال شامل ہیں۔ جبکہ خواتین میں ان تمام گیمز ماسوائے فٹبال شامل ہیں اور نیٹ بال شامل کیا گیا ہے۔

مذید پڑھیں : ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کی کارکردگی کا جائزہ شروع کر دیا

ٹرافیز کے حصول کے لیئے سندھ بھر مرد و خواتین کے 343 کالجز کے کھلاڑی مقابلہ کریں گے۔

کراچی میں مرکزی افتتاحی تقریب کے لئے پروفیسر سید سرور علی شاھ کی سربراہی میں پرنسپلز اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن بھرپور تیاری کر رہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین