بدھ, ستمبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی طلباء کو بہترین نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے بھرپور...

گومل یونیورسٹی طلباء کو بہترین نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے بھرپور مواقع فراہم کریگی، پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد

ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آئوٹ’16جنوری 2023)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی سربراہی میں چیئرمین کونسل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

 

اس مو قع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ ،رجسٹرار ڈاکٹر محمد صفدر بلوچ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر عزیز جاوید ،سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز ، ڈائریکٹرز ، سربراہان بھی موجود تھے۔

 

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ ہم نئے آنیوالے تمام طلباء کو خوش آمدید کہتے ہیں اور گومل یونیورسٹی ان کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

 

آج گومل یونیورسٹی میں ہمارے ملک وملت کی نئی نسل اپنی تعلیم کے اگلے مرحلہ کا آغاز کررہی ہے ۔یہ طلبہ اس مادر علمی میں ہمارے پاس نہ صرف اپنے والدین بلکہ اس ملت وریاست کی امانت ہیں ۔ڈاکٹر افتخار احمد نے مزید کہا کہ سمسٹر سسٹم کی کامیابی تمام شعبہ جات کے سربراہان پر لاگو ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:میٹرک بورڈ، علوم شرقیہ کے امتحانات 18جنوری سے شروع ہونگے

تمام شعبہ کے سربراہان تعلیمی کیلنڈر پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اور ریسرچ کلچر کو فروغ دیں اور طلباء کا قیمتی وقت کوضائع ہونے سے بچائیں کیونکہ طلباء کی کامیابی ہی ہمارا ٹارگٹ ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہر شعبہ اپنے سمسٹر بریک میں طلباء کیلئے انٹرن شپ ‘کھیلوں کے مواقع اور مثبت ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کروائیں تاکہ طلباء میں حصول علم کے ساتھ ساتھ لیڈرشپ کو فروغ ہو ۔ڈاکٹر افتخار احمد نے مزید کہا کہ تمام شعبہ جات کے ڈینز تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے انکی بہتری اور ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ طلباء کی رہنمائی کریں اور طلباء میں اپنے بہترین اور کامیاب مستقبل کیلئے خود اعتمادی آسکے۔

 

ڈاکٹر افتخار احمد نے مزید کہا کہ تعلیمی درسگاہوں میں غیر مہذب رویے قابل قبول نہیں اور قانون کی پاسداری میرے سمیت تمام ملازمین پر فرض ہے اور ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ دوسرے ملازمین کی عزت و وقار کا خیال رکھیں۔

 

ڈاکٹر افتخار احمد نے گومل یونیورسٹی کے تمام کیمپس میں نشہ آور اشیائے کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ میں نے گومل یونیورسٹی کے تمام کیمپس کو منشیات سے پاک کرنا ہے اوراگر کوئی بھی ملازم یا طالبعلم اس قسم کے اقدامات میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں؛پنجاب کے بورڈ امتحانات میں مارکس امپرومنٹ کیلئے لامحدود چانسز کی اجازت

انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی کی ترقی ، خوشحالی اور خوبصورتی میں تمام ملازمین اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریں ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں اور سب نے مل کر اس قدیم مادر علمی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین