ہفتہ, ستمبر 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپاکستان میں یکساں نصاب و نظام تعلیم ناگزیر ہے : سردار مظہر

پاکستان میں یکساں نصاب و نظام تعلیم ناگزیر ہے : سردار مظہر

کراچی : مملکت خداد پاکستان میں موجودہ طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ اور یکساں نظام تعلیم کا نفاذ انتہائی ضروری ہے، طلبہ حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ سردار مظہر و دیگر نے مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع سکھر کے زیر اہتمام مہران کلچرل ہال سکھر میں منعقدہ ”یوم تاسیس بعنوان: یکساں نظام تعلیم سیمینار“ سے کیا۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ایسا نظام ونصاب تعلیم رائج کیا جائے جو نظریہ پاکستان، جذبہ حب الوطنی، متوازن طرز حیات، اسلامی اقدار و مشرقی روایات سے مزین، کردار ساز طرز فکر پر مشتمل ہو، جس سے استفاد کر کے آنے والی نسل پاکستان کو کٹھن حالات سے نکالے، طلبہ کی شخصیت کو جامع شخصیت بننے میں مدد دے، طلبہ مذہبی اسلامی، سماجی اور معاشرتی طور پر بہترین فرد بن کر میدان عمل میں اتریں نہ کہ صرف ابن الوقت، مفاد پرست اور چند ٹکوں کے عوض اپنی شخصیت کو تباہ کر دینے والے۔ بنیادی تعلیم کا حصول ریاست کے ہر فرد کا بنیادی حق ہے اور آئین پاکستان کی روشنی میں حکومت وقت ہر بچے کو بنیادی اور یکساں، مفت تعلیم دینے کی پابند ہے۔

اس موقع پر سکھر اسمال ٹریڈرز کے بانی حاجی ھارون میمن جنید شیخ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم کو نافذ کیا جائے تاکہ غریب اور امیر کے بچے کے لیے یکساں مواقع میسر آ سکیں ۔

مزید پڑھیں : وفاقی اردو یونیورسٹی میں بایو میٹرک کے نام پر انتقامی کارروائیاں بڑھنے لگیں

ایجوکیشن کے ڈائریکٹر عبدالوحید اندھنڑ نے کہا کہ ایم ایس او پاکستان گزشتہ 21 سالوں سے طلبہ حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے اور طلبہ کے بنیادی حق ”یکساں نظام تعلیم“ کے نفاذ کے لیے کام کر رہی ہے جو قابل تعریف ہے ۔

سکھر شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا عبیداللہ بھٹو ابن آزاد نے کہا کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے اپنا 22 واں یوم تاسیس ”یکساں نظام تعلیم“ کے عنوان سے منانے کا اعلان ہمارے نوجوانوں کے لئے ایک پیغام ہے کیوں کہ سیمینارز اور دیگر پروگرامات کے ذریعے طلبہ کے اس حق کے لیے آواز بلند کی جا سکے ۔

پاکستان میڈیا کونسل ضلع سکھر کے صدر فضل الرحمان بھٹو نے کہا کہ ایم ایس او سے وابسطہ ہر فرد یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد کا مستحق ہے ۔ آج ہم نے یوم تاسیس موقع پر تجدید عہد کرنا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کی بقا اور سا لمیت کے لیے نسل نو میں شعور بیدار کرنے کے لیے برسر پیکار رہیں گے ۔

مزید پڑھیں : جامعہ کراچی: صحافیوں کی تربیت کے موضوع پرورکشاپ کا انعقاد آج ہوگا

ایم ایس او سندھ کے ناظم عمر عباسی، ناظم عمومی عمر فاروق اور سکھر کے رہنماءاعظم انصاری جواد انصاری دانش فاروقی حاکم بلوچ حفظ الرحمان بھٹو جہانزیب شاہ عبدالصمد صدیقی احمداللہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ جس مقصد کے لیے مملکت خداد پاکستان کا حصول ممکن ہوا ۔ اس کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

MSO پاکستان نے گزشتہ اکیس سالوں میں قائد و اقبال کے خوابوں کی امین ایسی نسل نو کو تیار کیا ہے جو مملکت کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنا سعادت سمجھتی ہے ۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

سیمینار میں سکھر کے سیاسی اور سماجی رہنماوں میں لبیک سکھر کے محمد ضیائ،پی ایم سی کے ماجد محمود،حفیظ اللہ لغاری، مشتاق گھانگرو ، محمد یوسف ناڑیوال، و دیگر شامل تھے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین