جمعرات, اپریل 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسندھ: SPFP نے ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کے فیصلے کو مسترد کر دیا

سندھ: SPFP نے ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کے فیصلے کو مسترد کر دیا

سولائیزیشن پبلک اسکول میں بچے کا منہ کالا کرنے پر تضحیک کا نشانہ بنوانے کی انکوائری رپورٹ میں جرم ثابت ھونے پر اسکول کی رجسٹریشن سسپینڈ اور صرف ایک لاکھ روپے جرمانے کے احکامات جاری کرنے کے فیصلے کو اسٹوڈینس پیرینٹس فیڈریشن کے چئیرمین ندیم مرزا نے مسترد کر دیا ھے۔

 

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ کے اس فیصلے سے بچوں پر تشدد کی حوصلہ افزائی ھو گی حوصلہ شکنی نہیں ھو گی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے 55 ویں کانووکیشن کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے بچے اور والدین کی عزت نفس اور اردو کی قیمت صرف ایک لاکھ روپے لگائی گئی ھے۔

 

رفاعی پلاٹ پر کمرشل اسکول اور میرج حال چلا کر ماھانہ تین کڑوڑ سے زائد رقم بٹورنے والے اسکول مالک پر ایک لاکھ روپے جرمانہ والدین ، بچوں اور اردو کے ساتھ کھلا مذاق ھے انہوں نے مطالبہ کیا کہ

1-اسکول پر کم از کم پچاس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے

2- اسکول لائیسنس منسوخ کیا جائے

3- ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ اسکول کے کاپیاں، کتابیں، کئی قسم کے یونیفارم، اسٹیشنری بیچنے ، فری شپ اور پیرینٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے قیام کے معاملات کی تحقیقات کرے

4- ڈاریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سندھ تحقیقات کرائیں کہ پروگریسو ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے نام سے حاصل کئے گئے رفاعی پلاٹ ایس ٹی 2 نارتھ ناظم آباد پر کمرشل اسکول اور میرج ھال کیسے چل رھے ہیں اور اسکول، میرج ھال اور چندے کی آمدنی کون سے ویلفیئر اکاؤنٹ میں جا رھے ہیں اور اس سے تعلیم کی کیا خدمت کی جا رھی ھے۔

مزید پڑھیں:اقراء یونیورسٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم تعلیم جوش و خروش سے منایا گیا

انہوں نے کہا کہ ھمارے ان مطالبات کے منظور نہ ھونے کی صورت میں اسٹوڈینس پیرینٹس فیڈریشن آف پاکستان ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کے دفتر کے باھر بہت جلد مظاہرہ کرے گی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین