ہفتہ, اپریل 20, 2024
صفحہ اولتازہ ترینثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں 4 روزہ ورکشاپ کا انعقاد 

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں 4 روزہ ورکشاپ کا انعقاد 

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ریسرچ سیکشن کے تحت چار روزہ ورکشاپ کا انعقاد بورڈ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جو 23جنوری سے 26جنوری تک جاری رہی۔

 

جس میں محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت نہم و دہم سائنس وجنرل گروپ کے سالانہ امتحانات 2023ء کیلئے مختلف مضامین کے نئے ماڈل پیپرز کی تیاری کیلئے ماہرین اساتذہ نے خصوصی شرکت کی۔

 

پرچہ جات میں 20 فیصد کثیر الانتخابی سوالات، 40 فیصد مختصر جواب کے سوالات اور 40 فیصد بیانہ جواب کے سوالات شامل کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:سندھ: SPFP نے ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کے فیصلے کو مسترد کر دیا

ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ تمام تعلیمی بورڈز میں کراچی بورڈ کے بنائے ہوئے ماڈل پیپرز کو بڑی اہمیت حاصل رہی ہے اور یقیناً اساتذہ کرام کی محنت و اخلاص اور پرچہ سازی کے عمل میں ان کی مہارت کی بدولت ہی یہ ممکن ہوا ہے۔

 

انہوں نے نظام امتحانات میں مزید بہتری کی ضرورت پر زور دیا اور ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر، ریسرچ ایسوسی ایٹ ایم اے جعفری اور ان کی پوری ٹیم کو سراہا۔

 

سیکریٹری بورڈ سید محمد علی شائق نے کہا کہ اساتذہ کی زیر نگرانی فروری کے دوسرے ہفتے میں ماڈل پیپرز کو تیار کر کے طلباء و طالبات کی رہنمائی کیلئے جلد ہی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دیا جائے گا۔

 

ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر نے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں اور خاص طور پر اساتذہ کرام کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے 2009ء سے اب تک بنائے جانے والے ماڈل پیپرز کا ذکرکرتے ہوئے اساتذہ کرام کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ پرچہ سازی کا عمل نظام امتحانات میں بنیادی اہمیت کاحامل ہے اسی لئے اس ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تاکہ ماڈل پیپرز کی تیاری کا کام باہمی مشاورت کے ساتھ مکمل کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے 55 ویں کانووکیشن کا انعقاد

اس موقع پر شعبہ سائنس کے کنوینر محمد عبداللہ نے اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ پرچہ سازی کے عمل کے دوران ہمیں جدید تیکنیکس کا خیال رکھنا چاہئے تاکہ طلبہ کی تخلیقی اور تجزیاتی صلاحیتیں پروران چڑھ سکیں۔

 

ورکشاپ کی ایک اور کنوینر ڈاکٹر رخسانہ صبا نے کہا کہ سائنسی و سماجی علوم کی تدریس میں زبان کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اس لئے ماڈل پیپرز کی تیاری میں متوازن رویہ اختیار کر کے طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے سوالات شامل کرنے کی ضرورت ہے جن سے طلبہ میں زبان دانی کی صلاحیتوں کو فروغ مل سکے۔

 

جنرل گروپ مضامین کے کنوینر ڈاکٹرسعید احمد صدیقی نے کہا کہ آئندہ امتحانات کی تیاری کیلئے طلباء و طالبات کیلئے ماڈل پیپرز جاری کئے جا ر ہے ہیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین