اتوار, ستمبر 8, 2024
صفحہ اولUncategorizedسلیکشن بورڈ شیڈیول کیلئے جامعہ کراچی کے اساتذہ نے تدریسی و انتظامی...

سلیکشن بورڈ شیڈیول کیلئے جامعہ کراچی کے اساتذہ نے تدریسی و انتظامی امور کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

جامعہ کراچی کے اساتذہ نے وائس چانسلر کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے سسلیکشن بورڈ شیڈیول کیلئے تدریسی و انتظامی امور کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

 

گزشتہ روز مورخہ 13 فروری 2023 کو انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا جنرل باڈی کا اجلاس صدر انجمن ڈاکٹر صالحہ رحمان کی زیر صدارت آرٹس آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔

 

تلاوت اور نعت خوانی بعد صدر انجمن نے پچھلے ہفتے کی جزوی بائیکاٹ اور احتجاج کے مضمرات سے اساتذہ کو آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:سکھر کراچی ماس ریسلنگ چیمپئن شپ زاہد گل نے اپنے نام کرلی

جنرل باڈی سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ نے انتظامیہ کی ترقی مخالف اور جاری مالی بحران پر شدید تنقید کی۔

 

اجلاس نے متفقہ قرارداد میں 2019 کے اشتہار کے مکمل سلیکشن بورڈز کے شیڈول کے اجراء کا مطالبہ کیا اور شبعہ ابلاغ عامہ میں تقرری کے خلاف انتظامیہ کے مقدمہ کی واپسی کے لیے چانسلر سے مطالبہ کیا اور ان اساتذہ کی جنوری کی تنخواہ فوری جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

ان دونوں مطالبات کے منظوری تک صبح اور شام کے تدریسی و انتظامی امور کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا۔

مزید پڑھیں:خود ساختہ ڈائریکٹر کالجز غلام نبی بلیدی نے کالجز میں ڈبل چارج سسٹم بحال کر دیا

اس اجلاس میں مالی بحران اور اس کی وجہ سے پینشن ،شام کے اور صبح کے وزٹنگ و ٹیچینگ ایسوسیٹ و اسسٹنٹ کے مشاہیروں کی عدم ادائیگی پر ڈائریکٹر فائنانس کے رویے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

 

اجلاس نے یہ فیصلہ کیا کہ جمعہ تک مطالبات کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں پریس کانفرنس منعقد کر کے شیخ الجامعہ اور ڈائریکٹر فائنانس کی برطرفی کا مطالبہ کیا جائے گا کیوں کہ ان تمام تر حالات کی ذمہ داری ان ہی پر عائد ہوتی ہے۔ اربابِ اختیار سے ان مسائل کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی تاکہ اساتذہ ذہنی یکسوئی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین