پیر, اپریل 29, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسپلا کی جانب سے انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کے فیصلوں کی حمایت...

سپلا کی جانب سے انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کے فیصلوں کی حمایت کا اعلان

سپلا کی جانب سے انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کے فیصلوں کی حمایت کا اعلان، اساتذہ کی ترقی اور تنخواہوں کی ادائگی میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں منور عباس، کریم احمد ناریجو، سید عامر علی شاہ، عارف یونس، عامر الحق، عدیل خواجہ، عصمت جہاں، عزیز میمن، عبدالمنان بروہی، رسول قاضی، شبانہ افضل، ڈاکٹر غلام رسول لاکھو، آصف منیر، عبد الرشید ٹالانی، حسن میربحر، نصراللہ حمزہ، نہال اختر، احمد علی، ڈاکٹر عبیداللہ، نزاکت علی، حسین موسیٰ، ندیم احمد، محمد حامد، عبدالرشید، ابوبکر بلوچ ، محمد جمال سمیت دیگر رہنماؤں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کے ہر فیصلے کی بھرپور حمایت کی جاتی ہے اور کالج اساتذہ اپنے یونیورسٹی کے اساتذہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

مزید پڑھیں:انجمنِ اساتذہ کی اپیل پر ہڑتال کا پہلا روز، طلبہ رہنماؤں سے مشاورتی اجلاس

ہم سب جامعہ کراچی کے اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں ، (کل) آج سپلا کا نمائندہ وفد انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی سے اظہارِ یکجتی کے لیے جامعہ کراچی جائے گا۔

 

سپلا کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ یہ کتنا ظلم ہے کہ معاشرے کو شعور دینے والا طبقے کو اس قدر پریشان کیا جا چکا وہ اپنے حقوق کے حصول کی خاطر سراپا احتجاج بنا ہوا ہے اور اربابِ اختیار کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی!!

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: معروف شاعر امجد اسلام امجد اور ضیاء محی الدین کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

سپلا کے رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک طویل عرصہ سے اساتذہ کی ترقی کے لیے سلیکشن بورڈ نہ ہونا کسی بھی طور قابلِ قبول نہیں ہے۔

 

لہٰذا 2019 کے اشتہار کے مکمل سلیکشن بورڈز کا شیڈول فوری جاری کیا جائے اور شبعہ ابلاغ عامہ میں تقرری کے خلاف انتظامیہ کے مقدمہ کو فی الفور واپس لیا جائے ۔

 

سپلا کے رہنماؤں نے ڈائریکٹر فنانس جامعہ کراچی کے اساتذہ کے ساتھ نا مناسب رویہ کی بھی شدید مذمت کی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین