Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ تریناسلامی تعلیمات کی رو سے ہمیں معاشرہ کو سودی نظام سے پاک...

اسلامی تعلیمات کی رو سے ہمیں معاشرہ کو سودی نظام سے پاک کرنا ہوگا ‘وائس چانسلر گومل یونیورسٹی

ڈیرہ اسماعیل خان( ) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر میں بلاسود بنکاری کے ثمرات مثالی ہیں اسلامی تعلیمات کی رو سے ہمیں معاشرے کو سودی نظام سے پاک کرنا ہوگا۔

 

ان خیالات کااظہار انہوں نے گومل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) اورسٹیٹ بینک آف پاکستان کامشترکہ طور پر ”اسلامی بینکنگ کے حوالے سے آگاہی ” بارے سیمینارسے خطاب کے دوران کیا۔

 

گومل یونیورسٹی کے رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر جبارخان ‘ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بینک فضل مقیم، اسسٹنٹ چیف منیجر سٹیٹ بینک عامر اعجاز،بینک آف کے خیبر کے سربراہ شرعی بورڈ مفتی فضل حکیم ‘بینک آف خیبر کے ہیومن ریسور س منیجمنٹ فخرعالم ،گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے ڈینز، انتظامی افسران، آئی بی اے کے اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی : آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مطالبہ بھی سامنے آ گیا

سیمینار کا باقاعدہ آغاز لیکچررڈاکٹر احمد علی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض لیکچرر ڈاکٹر عدنان خان نے ادا کئے۔ سیمینار کے آرگنائزر ڈین فیکلٹی آف لاء اینڈ اینڈمنسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زاہد اعوان تھے۔

 

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ سود کے بارے میں احادیث مبارکہ میں دی گئی وعیدیں اور قرآن مجید میں واضح ہدایات کے باوجود اگر ہم نے اس نظام سے جان نہ چھڑائی تو اپنی تباہی کے ہم خود ذمہ دار ہیں کیونکہ سود اللہ کی زات سے جنگ ہے اور رازق کائنات سے جنگ کرنیوالا کیسے حقیقی معنوں میں معاشی آسودگی حاصل کرپائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلوں کے مطابق حکومت پاکستان سے ملک میں بلاسود بنکاری کے فروغ پر تیزی سے کام شروع کیا ہوا ہے سٹیٹ بینک آف پاکستان اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:طلبہ تنظیموں کے ذریعے اساتذہ جامعہ کراچی کی توہین کرانے کے منصوبے کا انکشاف

معاشرے کے ہرفرد کو اس میدان میں عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف لاء اینڈ اینڈمنسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زاہد اعوان’ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بینک فضل مقیم ‘ اسسٹنٹ چیف منیجر سٹیٹ بینک عامر اعجازو دیگر بھی خطاب کیا۔

 

سیمینار میں بینک آف کے خیبر کے سربراہ شرعی بورڈ مفتی فضل حکیم نے اسلامی بینکار ی کے حوالے سے ایک تفصیلی لیکچر بھی دیا جس کے بعد طلباء نے اسلامی بینکاری اور سودی نظام کے حوالے سوالات بھی پوچھے۔ اس موقع پر سٹیٹ بینک کی جانب سے طلباء سے انٹرن شپ کوئز بھی لیا گیا اور اس انٹرن شپ کوئز میں پاس ہونیوالے6طلباء کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس(نیبف) میں ایک سے دو ہفتے کی مفت میں ٹریننگ بھی دی جائے اور مستقبل میں یہ تعداد بڑھائے جائیگی تاکہ گومل یونیورسٹی کے زیادہ سے زیادہ طلباء اس سے مستفید ہو سکیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین