Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینتعلیم اور صحت 2 بنیادی شعبے ہیں جو کسی بھی ملک کی...

تعلیم اور صحت 2 بنیادی شعبے ہیں جو کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔صدر ڈاکٹر عارف علوی

کراچی( ) اقراء یونیورسٹی نے تعلیم، بزنس مینجمنٹ، کمپیوٹر سائنس اور دیگر شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 15 پی ایچ ڈی ا سکالرز ، ماسٹرز اور بیچلرز کے طلباءکو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا جبکہ کانووکیشن میں 856 طلباءو طالبات نے فارغ التحصیل ( گریجویٹ)ہونے پر ڈگریاں بھی حاصل کیں۔

 

اس موقع پرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقراءیونیورسٹی کے کانووکیشن 2022 ءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت دو بنیادی شعبے ہیں جو کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ چین کی مثالی پیشرفت کے پیچھے ان دو شعبوں پر توجہ مرکوز کرنا اہم ہے اور پاکستان کو نوجوانوں کی تعلیم اور علمی و فکری ترقی پر مزید توجہ دینے کے علاوہ انہیں جدید ٹیکنالوجی اور ہنر کی تربیت فراہم کرنے پر بھی توجہ دینی چاہیے جس کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔

مزید پڑھیں:اسلامی تعلیمات کی رو سے ہمیں معاشرہ کو سودی نظام سے پاک کرنا ہوگا ‘وائس چانسلر گومل یونیورسٹی

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نہ صرف علم حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہیں بلکہ اخلاقی اقدار کو اپنانے اور ساتھی انسانوں کے ساتھ بہترین تعلقات برقرار رکھنے پر بھی زور دیتے ہیں، ڈاکٹر عارف علوی نے اس بات پراقراءیونیورسٹی کے طلباءو طالبات کواس بات پر ذور دیا کہ وہ اپنے والدین کا احترام کریں جنھوں نے آپ کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی نے علم کے بے پناہ خزانے تک رسائی میں نمایاں اضافہ کیا ہے لیکن نوجوانوں کو دستیاب علمی وسائل سے فائدہ اٹھانے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی تجزیاتی صلاحیتوں کو بڑھانا ہوگا۔

 

گورنر سندھ کا مران خان ٹیسوری کی اقرا ءیونیورسٹی کے 20 ویں کانوکیشن 2022 ءمیںطالب علموں کو تقسیم اسنادکے موقع پر کہا کہ اقراءیونیورسٹی کئی برسوں سے طلب علموں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے آج اتنے سارے طلبا ءو طالبات کو دیکھ کر حنید لاکھانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے پاکستان کو اقراءیونیورسٹی جیسا مثالی ادارہ دیا ہے۔ میں بحثیت گورنرسندھ سب سے زیادہ خوشی جامعات کے تقسیم اسناد میں شرکت کرتے ہوئے ہوتی ہے کہ ایسی تقریبات میں مجھے پاکستان کے تابناک و روشن مستقبل کی نوید ملتی ہے۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی بائیکاٹ کا تیسرا روز، اساتذہ تنظیموں اور سول سوسائٹی کا انجمن اساتذہ سے اظہار یکجہتی

ہر محب وطن پاکستانی اس ملک کے مستقبل کے لئے ترقی یافتہ اور ،مستحکم و خوشحال پاکستان کے خواب کی تعبیر آپ نوجوانوں کی شکل میں میرے سامنے موجود ہیں۔نوجوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سب سے بڑے ضامن ہیں۔

 

نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں جو پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرکے قوم کا فخر ثابت ہونگے۔حالات چاہے کیسے بھی ہوں بس آپ نے مایوس نہیں ہوناہمت اور حوصلے سے مشکل سے مشکل حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ہم ڈاکٹرز،انجینئرز تو پیدا کر رہے ہیں لیکن اچھے انسان نہیں بنا رہے صوبے کے طالبعلموں کو بہتر سے بہتر مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے۔

 

گورنر سندھ میری خواہش ہے کہ طالبعلم یونیورسٹی سے ڈگری کے حصول کے بعد اپنے مستقبل کے لئے پریشان نہ ہوںکامران خان ٹیسوری طالبات تعلیم مکمل کر کے عملی زندگی میں ضرور آئیں صبر اور شکر سے بہت سے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

 

اقراءیونیورسٹی کے 20ویں کانووکیشن کے موقع پروائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب طلباءو طالبات کو فارغ التحصیل( گریجویٹ) اورکامیابیوں پر مبارکبادپیش کرتا ہوں۔کیونکہ آج تمام طلباءو طالبات کے گریجویشن کے جشن اور مستقبل میں مزید ترقی کرنے کی طرف بڑھنے کا دن ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی: میٹرک بورڈ نے جماعت نہم و دہم سائنس گروپ 2023 سالانہ امتحانات کیلئے نئے ماڈل پیپرز جاری کر دیئے

اقراءیونیورسٹی پاکستان کا ایک معروف تعلیمی ادارہ ہے اور اپنے طلباءکو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے حوالے سے ایک مضبوط شہرت رکھتی ہے۔اقراءیونیورسٹی ایک اعلیٰ درجہ بندی کی یونیورسٹی ہے ہماری یونیورسٹی میں غریب اور متوسط طبقہ بھی آسانی سے اسکالرشپ حاصل کرکے با آسانی تعلیم حاصل کرسکتے ہیںیہ پاکستان کی صف اول کی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہونے کے ساتھ ساتھ،دنیا بھر کی بے شمار یونیورسٹیوں میں سے بھی ایک ہے۔

 

اس موقع پر ممتاز سکالر و دانشور پروفیسر عارفہ سیدہ زہرا نے کہا کہ تعلیم ایک سفر ہے اور علم اس کی آخری منزل ہے۔جو تعلیم، تجسس اور جستجو کا عمل ہے جو طالب علم کے ذہن کو تشکیل دیتا ہے اور اسے اس کی آنے والی زندگی کے لیے تیار کرتا ہے، انہوں نے طلباءو طالبات کی صحیح تربیت پر زور دیا تاکہ وہ ایک نتیجہ خیز زندگی گزار سکیں اور ہمارے معززین کی بنیادی اقدار کو آگے بڑھا سکیں۔

 

اظہار خیال کرنے والوں میںصدر کراچی چیمبر آف کامرس طارق یوسف اور دیگر شامل تھے اس موقع پر سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس محمد ادریس ، ڈی جی ایچ ای سی سندھ نعمان احسن ، جاوید میمن اور دیگرموجود تھے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین