جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ تریننعت پڑھنے سے محبت رسول ؐکا جذبہ پیدا ہوتا ہے، چیئرمین بورڈ...

نعت پڑھنے سے محبت رسول ؐکا جذبہ پیدا ہوتا ہے، چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ 

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت شروع ہونے والے ہفتہ طلبہ کے دوسرے روز بورڈ کی سماعت گاہ میں مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

 

پروگرام کی صدارت بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کی۔ منصفین کے فرائض نعت خواں قاری اسد الحق، محمد شفیق، سید شاہد حسین قادری نے ادا کئے۔ جبکہ نظامت سید عمار بابر کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:گومل یونیورسٹی کے طالبعلم کی یو سی پی لاہور میں ہونیوالے سالانہ مقابلے میں پہلی پوزیشن،VC کی مبارک باد

آ ج ہونے والے مقابلہ نعت خوانی میں پہلی پوزیشن طالبات میں اپرا حفاظ گراز سیکنڈری اسکول نارتھ ناظم آباد کی ایمان احمد، دوسری پوزیشن دہلی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کریم آباد کی علشبہ ظہیر اور تیسری پوزیشن ہمدرد پبلک اسکول محمد بن قاسم ایونیو کی اروا غوری نے حاصل کی نے حاصل کی۔

 

اسی طرح طلباء میں پہلی پوزیشن زبیدہ سلمان میموریل اکیڈمی اورنگی ٹاؤن کے محمد احتشام، دوسری پوزیشن فضل مشتاق ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسکول کے جنید نسیم اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول جامعہ تاجیہ نارتھ ناظم آباد کے عبدالحسیب نے حاصل کی۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید شرف علی شاہ نے کہا کہ نعت پڑھنے سے محبت رسول ؐ کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی: اعلیٰ ثانوی بورڈ نے گیارہویں و بارہویں جماعت کے ضمنی امتحانات برائے 2022 کی تاریخوں کا اعلان کردیا

اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر نے کہا کہ محبت رسول ﷺ ہے کہ ہم سیرت مصطفی ﷺ پر عمل کریں۔

 

چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ ہمارے اداروں میں بہترین نعت خواں موجود ہیں صرف ان کی سرپرستی کرنے کی ضرورت ہے اور میٹرک بورڈ اس سلسلے میں ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ پروگرام میں سیکرٹری بورڈ سید محمد علی شائق،ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ اسکولوں کے اساتذہ کرام، والدین اوردیگر نے بھی شرکت کی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین