جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی: آل ڈیپارٹمنٹس فیکلٹی ٹورنامنٹ پولیٹیکل سائنسز نے جیت لیا

گومل یونیورسٹی: آل ڈیپارٹمنٹس فیکلٹی ٹورنامنٹ پولیٹیکل سائنسز نے جیت لیا

ڈیرہ اسماعیل خان( )گومل یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام ”آل ڈیپارٹمنٹس فیکلٹی ٹورنامنٹ ”کا فائنل پولیٹیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ نے جیت لیا۔

 

فائنل میچ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ تھے جبکہ ان کے ہمراہ رجسٹرار گومل یونیورسٹی سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹرز، انتظامی افسران، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

آل ڈیپارٹمنٹس فیکلٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر وسیم خان کی زیر قیادت ہوا جس میں تمام شعبہ جات کے طلباء اور اساتذہ نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:گومل یونیورسٹی : ریسکیو 1122 کیجانب سے آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد

فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد طلباء اساتذہ کے لئے انتہائی ضروری ہوتا ہے اور آج کے انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز میچ کو دیکھ کر مجھے بھی بہت مزا آیا۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی میں ہمیشہ تعلیم و ریسرچ کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور مثبت صحت مندانہ سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور مثبت صحت مندانہ سرگرمیوں میں پاکستان کی کسی بھی یونیورسٹی کے طلباء سے پیچھے نہیں۔

 

آج کے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقادپر ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر وسیم خان اور انکی پوری ٹیم کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی محنت سے یہ بہترین اور شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد ممکن ہوا۔ فائنل میچ پولیٹیکل سائنسز اور شعبہ قانون کے مابین کھیلا گیا ۔

مزید پڑھیں:قائم مقام VC کے فیصلے سے وفاقی جامعہ اردو کے خسارے میں ماہانہ 2 کروڑ روپے کا مذید اضافہ

شعبہ قانون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8اوورز میں110رنز بنائے۔پولیٹیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ نے مطلوبہ ہدف نہایت ہی سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں پورا کرکے فائنل اپنے نام کر لیا۔ فائنل کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین