جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کااجلاس پیر کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے جامعہ کراچی کے گریڈ17 تا22 کے اساتذہ و افسران کی ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی منظوری دی گئی۔
انسٹی ٹیوٹ آف کلینکل سائیکولوجی کے بورڈ آف گورنرز پراین ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ تین سال کی مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی جبکہ ایریااسٹڈی سینٹربرائے یورپ کے بورڈ آف گورنرز پر رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاویدکی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ تین سال کی مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔
اعلیٰ ثانوی بورڈ،کراچی کے بورڈ آف گورنرپر ایک رکن کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ دوسال کی مدت کے لئے شعبہ کیمیاء کے ڈاکٹر محسن علی کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں:مرکزی آزادی القدس ریلی 23 رمضان المبارک کو نکالی جائے گی، آئی ایس او
اجلاس میں مالیاتی ومنصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے پیش کی جانے والے رپورٹ پر ناظم مالیات طارق کلیم کی ممبران سنڈیکیٹ کی جانب سے سرزنش کی گئی جس پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ عید کے بعد سنڈیکیٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں صرف مالی اور بجٹ سے متعلق معاملات زیر بحث لائے جائیں گے۔
شعبہ جینیات میں پروفیسرڈاکٹر مقصود علی انصاری،شعبہ فعلیات میں ڈاکٹر تاثیر احمد خان،شعبہ سندھی میں پروفیسر ڈاکٹر ناہید پروین،شعبہ ابلاغ عامہ میں ڈاکٹر عصمت آراء اور شعبہ معاشیات میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کی بطور صدر تین سال کی مدت کے لئے تقرری کی منظوری دی گئی۔
جامعہ کراچی کے حاضر سروس ملازمین جو جامعہ کے مکانات پرناجائزقابض ہیں انہیں معطل، جبکہ ریٹائرملازمین کی تنخواہوں سے ہاؤس سیلنگ کی مدمیں ملنے والی رقم تین گنااضافے کے ساتھ کاٹنے کی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں:محکمہ تعلیم ضلع کے 6 اسکولوں کو پائلٹ اسکول کا درجہ دینے کیلئے تیار
اجلاس میں 2019 ء کے اشتہارکے تحت کی جانے والی تقرریوں کے لئے ہونے والے ٹیسٹ کے حوالے سے طے کیاگیا کہ ایچ ای سی اسلام آباد کے ذیلی ادارے کے تحت ان کا تحریری امتحان لیاجائے تاکہ 2019 ء کے اشتہارکے مطابق خالی آسامیوں کو پرکیاجاسکے۔
انسٹی ٹیوٹ آف میرین ریفرنس کلیکشن اینڈ ریسرچ سینٹر کی وفرامتانت زہرہ عرصہ رخصت میں پی ایچ ڈی ڈگری جمع نہ کرانے کے معاملے پر پروفیسر ڈاکٹر فیاض وید اورسعدیہ جاوید پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔
اجلاس میں اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر میں پروفیسرڈاکٹرنورین مجاہد کی تین کی سال کی مدت کے لئے بطور ڈائریکٹر تقرری کی منظوری دی گئی۔