جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینایم ایس او پاکستان صحابہ کرام کے ناموس کی بالا دستی چاہتی...

ایم ایس او پاکستان صحابہ کرام کے ناموس کی بالا دستی چاہتی ہے، محمد اسحاق

کراچی( )ایم ایس او پاکستان ایسے باکردار نوجوان تیار کرنا چاہتی ہے جو مستقبل میں سنت رسولﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نقش قدم پر چلیں اور انکی مبارک سیرت کو اپنا کر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال سکیں۔

 

ایم ایس او پاکستان اپنےکارکنان کے لیئے وقتاً فوقتاً تربیتی پروگرامز،نشستوں اورسیمینارز کاانعقادکرتی ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار ایم ایس او کراچی ڈویژن کے ناظم عمومی محمد اسحاق،ضلع ویسٹ کے ناظم فرحان فاروقی،ناظم ضلع کورنگی کے ناظم عثمان فاروقی و دیگر ذمہداران نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

مزید پڑھیں:وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام VC کی مدت ختم ، ایمرجنسی کمیٹی کا سہارا لینے کی کوشش

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ ایسے نوجوان میدان عمل میں ہوں جو کالج،یونیورسٹیز و مدارس کے طلبہ کو ایک ساتھ لے کر مقدس شخصیات بالخصوص صحابہ کرامؓ کے طرز پر ملک و ملت کے لیئے جد وجہد کریں۔

 

ایم ایس او پاکستان کے نوجوان صحابہ کرامؓ کی ناموس کی بلا دستی کے لیے میدانِ عمل میں ہے۔

مزید پڑھیں:محکمہ تعلیم ضلع کے 6 اسکولوں کو پائلٹ اسکول کا درجہ دینے کیلئے تیار

اسی سلسلہ میں کراچی کے تمام اضلاع کے زیر اہتمام صحابہ کرامؓ کے بالخصوص بتول بنت رسولؐ سيدہ فاطمۃ الزہراء، ام المومنین خاتون اول سیدہ خدیجہ، زوجہ عثمان سیدہ رقیہ بنت رسولؐ، فقیہا اُمت، ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ، شیر خدا فاتح خیبر سیدنا علی المرتضیٰ، سردارانِ جنت سیدنا حسنین کریمین، نڈر جرنیل اسلام سیدنا خالد بن ولید رضوان اللہ علیھم اجمعین کے مختلف عنوان پر تربیتی نشست و افطار پارٹی کا اہتمام کر رہے ہیں، جس میں صحابہ کرامؓ کی سیرت و کردار و فضائل و مناقب وغیرہ پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین