جمعہ, نومبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسپلا نے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا مطالبہ کر...

سپلا نے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا مطالبہ کر دیا

سیلا نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم سو فیصد اضافے کے ساتھ عید الفطر سے پہلے بنیادی تنخواہ کا پچیس فیصد بطور عید بونس ادا کیا جائے ۔

 

سندھ پروفيسرز اينڈ ليکچررز ايسوسی ايشن ( سپلا) کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس، سیکریٹری جنرل پروفیسر شاہجہاں پنھور، پروفیسر سيد عامر علی شاہ، پروفيسر الطاف کھوڑو، پروفیسر نجیب لودھی ، پروفیسر عصمت جہاں پروفیسرسید جڑيل شاہ، پروفیسر لعل بخش کلہوڑو، پروفیسر حميدہ ميربحر، پروفیسر عزيز ميمن، ڈائریکٹر فزیکل خرم رفیع، پروفیسر عبدالمنان بروہی، پروفیسر سعید احمد ابڑو اور پروفیسر رسول قاضی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان میں معاشرے کا ہر فرد شدید پریشان ہے ، بالخصوص سفید پوش اور تنخواہ دار طبقے کا جینا محال ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے اساتذہ و افسران نے 1 یوم کی تنخواہ عطیہ کر دی

سپلا کے رہ نماؤں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئےکہاکہ موجودہ مہنگائی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشنررز کی پینشن میں کم از کم سو فیصد اضافہ کیا جائے جبکہ اسی کمر توڑ مہنگائی کے تناسب سے کنوینس الاؤنس ، میڈیکل الاؤنس اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں بھی اضافہ کیا جائے۔

 

سپلا کے رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کی محدود ماہانہ آمدن نے جہاں گھر کا چولہا جلانے ، بچوں کی فیس ، ادویات و پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سمیت دیگر اخراجات کو پورا کرنے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام VC کی مدت ختم ، ایمرجنسی کمیٹی کا سہارا لینے کی کوشش

اسی صورت حال میں عید کی آمد کے سبب پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے لہٰذا حکومت سرکاری ملازمین کو ان کی بنیادی تنخواہ کا پچیس فیصد عید بونس کی صورت میں دیکر ان کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کرے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین