جمعہ, مارچ 29, 2024
صفحہ اولبلاگمولانا فضل الرحمن پسِ پشت کیا کر رہے ہیں ؟

مولانا فضل الرحمن پسِ پشت کیا کر رہے ہیں ؟

تحریر : اسداللہ مہر 

یہ 2019 کی بات ہے. جناب لقمان حبیب صاحب اور جناب بلال ریاض شیخ صاحب نے لاہور ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن داخل کی کہ سوشل ميڊيا خصوصاً فیس بک پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ازواج مطہرات اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخیاں کی جا رہی ہیں.

لہٰذا انہیں روکا جائے. ثبوت کے طور پر متعدد اسکرین شاٹ پیش کئے گئے. جب تحقیقات ہوئی تو پتا چلا کہ اس کام کے پیچھے قادیانیوں سمیت ایک فرقہ ملوث ہے.اس کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جناب محمد قاسم خان صاحب نے کی.

مزید پڑھیں:پاکستان میں عرب ممالک جیسے مزے ، الشیخ سعد نعمانی اکیڈمی کے تحت 29 روزہ منفرد تراویح

تمام دلائل اور ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے عدالت نے فیصلہ دیا کہ حکومت پاکستان، ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تحت ایک شعبہ قائم کرے. جس میں آئی ٹی کے ماہرین، مختلف مذہبی اسکالرز بطور ممبر شامل ہوں گے. مذکورہ شعبہ ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ سوشل ميڊيا پروگراموں پر بھی نظر رکھے گا.

جہاں بھی کوئی قابل اعتراض مواد، گستاخانہ سمجھا جائے تو اسے مذہبی اسکالرز کے پاس بھیجا جائے اور یہ معلوم ہو جائے کہ مذکورہ مواد میں ایسی کوئی چیز ہے جس سے پاکستان کے اندر آئین کی یا آئین کی کسی شق کی خلاف ورزی ہوتی ہے یا یہ مسلمانوں کے عقائد اور ملک کی سالمیت کے خلاف ہے تو متعلقہ ویب سائٹ، سوشل میڈیا پیجز کے بلاکنگ/بندش کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں گے اور ساتھ ہی ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.

ان دنوں عمران خان کی حکومت تھی اور عمران خان ریاست مدینہ کے دعویدار تھے، لہذا اس عدالتی حکم کے تحت انہیں یہ کام کرنا تھا لیکن یہ کام کرنے کے بجائے عمرانی حکومت نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں تین اپیلیں (CPLS No. 5464,5465, 5466 of 2021) دائر کر دیں. گویا کہ عمرانی درپرده یہ چاہتی تھی کہ اس طرح کی گستاخیاں ہوتی رہیں. العیاذ باللہ.

عجیب بات دیکھیں کہ عمران خان کے دور حکومت میں ان اپیلوں کی ایک بھی پیشی نہیں ہوئی لیکن جوں ہی پی ڈی ایم کی حکومت آئی تو اس کیس کی سماعت شروع ہو گئی تاکہ عمران خان کا پھیلایا ہوا گند پی ڈی ایم کے کھاتے میں ڈال دیا جائے.

مزید پڑھیں:گومل یونیورسٹی، 125ویں سنڈیکیٹ میٹنگ کاا نعقاد

لیکن قربان جائیں مولانا فضل الرحمن صاحب پر جو آگے بڑھے اور شہباز شریف سے ملاقات کر کے ان اپیلوں کو واپس لینے کا کہا اور شہباز شریف نے ان کے کہنے پر یہ اپیلیں واپس لی اور شہباز شریف کیوں نہ کرتا آخر وہ بھی تو مسلمان ہے.

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین