اتوار, ستمبر 8, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام قومی کھیلوں کے 34ویں ایڈیشن کیلئے ٹارچ...

سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام قومی کھیلوں کے 34ویں ایڈیشن کیلئے ٹارچ ریلے کا انعقاد

کراچی، 7 مئی 2023ء ۔ ۔ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِاہتمام کوءٹہ میں ہونے والے چونتیسویں قومی کھیلوں کے سلسلے میں ٹارچ ریلے تقریب کا انعقاد کیا گیا اور مشعل مزارِ قائد سے ہوتی ہوئی سرسید یونیورسٹی پہنچی ۔

 

تقریب کے مہمانِ خصوصی کراچی کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمن تھے ۔

 

تقریب کے شرکاء میں سابق ہاکی اولمپیئن،حنیف خان، ناصر علی، حسیم خان، ہاکی کے بین الاقوامی کھلاڑی محمد علی خان سمیت پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسہ، بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل درا خان، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت و دیگر شامل تھے ۔

مزید پڑھیں:وزارت تعلیم کی قومی رحمۃ للعالمین و خاتم النبین اتھارٹی کے نئے چیئرمین کی سمری وزیر اعظم آفس ارسال

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمانِ خصوصی کراچی کے ایڈمنسٹریٹرڈاکٹر سیف الرحمن نے کہا کہ ٹارچ ریلے اتحاد ، یکجہتی اورباہمی ہم آہنگی کی علامت ہے ۔

 

کھیلوں کی سرگرمیاں عصبیت سے بالاتر ہوکر ہر مکتبہ فکر کے فرد کو یکساں مواقع فراہم کرتی ہیں ۔ قومی کھیل ہمارے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہیں ۔ دو سال بعد سندھ میں قومی کھیلوں کا انعقاد ہوگا ۔ یونیورسٹی کے مقام اوروقار کا اندازہ سابق طلباء کے علم اور مہارت سے ہوتا ۔

 

ٍتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مشعل مزارِ قائد سے سرسید یونیورسٹی پہنچی ہے جس سے سرسید یونیورسٹی کے وقار اور قدر کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔

پاکستان کی سرکاری یونیورسٹی میں بھارتی فلم دکھانے پر انکوائری کمیٹی قائم

قومی کھیلوں کا بنیادی مقصدتعلیمی اداروں میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے تاکہ نچلی سطح پر نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے ۔ کھیل نہ صرف ایک صحتمند معاشرہ کی تشکیل کرتے ہیں بلکہ ذہنی استعداد میں بھی اضافہ کرتے ہیں ۔ اس سے ثقافتی ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے ۔

 

انہوں نے کھیلوں کے فروغ کے لئے جاوید علی میمن اور ہائر ایجوکیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی کھیلوں میں حصہ داری کے لئے سرسید یونیورسٹی کا انتخاب کرنے پر ہم ہائر ایجوکیشن کے شکرگزار ہیں ۔

 

ایچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس،جاوید علی میمن، پاکستان میں کھیلوں کی بہتری اور ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ۔ قومی تعمیر میں کھیلوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔ کھیل انسان میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، تحمل، صبر و برداشت جیسی خصوصیات کو پروان چڑھاتے ہیں ۔

 

رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ قومی کھیلوں کے انعقاد سے قومی اتحاد کو توانائی ملتی ہے اورایک دوسرے سے تعلق اور دوستی کے رشتے مضبوط ہوتے ہیں ۔ مقامی اور قومی سطح پرکھیلوں کے مقابلے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ایسے کھلاڑی ابھر کر سامنے آتے ہیں جن کی کارکردگی مثالی ہوتی ہے ۔

 

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید میمن نے کہا کہ ایچ ای سی نے پاکستان میں گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ڈھونڈنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں میں سرسید یونیورسٹی ہمیشہ ہائرایجوکیشن کی حصہ دار رہی ہے ۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی میں طلبہ تنطیم نے اسسٹنٹ پروفیسر کے شوہر سمیت متعدد طلبہ کو زخمی کر دیا

سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹر مبشر مختار نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نہ صرف جسمانی نشو نما اور ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہیں بلکہ یہ سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ۔

 

انہوں نے بتایا کہ سرسید یونیورسٹی کی طالبہ آمنہ فاطمہ ایھ ای سی ہاکی ٹیم کی کھلاڑی ہیں ۔ اسی طرح جامعہ سرسید کے نعمان الدین کو ایچ ای سی والی بال ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا، جبکہ اسپورٹس افسر جاوید اقبال رسہ کشی کھیل کا حصہ ہیں ۔

 

معروف اسپورٹس جرنلسٹ یحییٰ حسینی نے نظامت کے فراءض انجام دئے ۔ یحییٰ حسینی ایک ممتاز اسپورٹس جرنلسٹ ہیں ۔ ایک انگریزی اخبار سے منسلک ہیں اور ٹی وی چینلز پر کھیلوں پر ان کے تبصرے اور تجزیاتی رپورٹس بہت مقبول ہیں ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین