جمعرات, دسمبر 12, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمعروف سوئس انٹرنیشنل جرنل کی جانب سے پروفیسر عطا الرحمن کے لیے...

معروف سوئس انٹرنیشنل جرنل کی جانب سے پروفیسر عطا الرحمن کے لیے اعزاز

کراچی: سوئٹزر لینڈ کے سب سے بڑے معروف سائینسی کتب اور جرنلزکے پبلشر مولیکولر ڈائی ورسٹی پریزرویشن انٹرنیشنل نے حال ہی میں اپنے مشہور جرنل ’مالیکیولز‘کا ایک خصوصی اشو پاکستان کے معروف سائنسدان اور تعلیم دان پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن کے اعزاز میں شائع کیا ہے۔

 

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر عطا الرحمن کے اعزاز میں یہ اشاعت دراصل سوئٹزر لینڈکی بین الاقوامی سائینسی کمیونٹی کی جانب سے سائینس اور اعلیٰ تعلیم کے میدان میں پروفیسر عطا الرحمن کی خدمات کا اعتراف ہے۔

 

ترجمان کے مطابق اس اشاعت میں شامل دنیا بھر کے معروف ماہرین کے آرٹیکل بین الاقوامی مرکزکے سرپرست اعلیٰ اور سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی پروفیسر عطا الرحمن سے منسوب کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی : لیو انکیشمنٹ کیلئے ملازمین نے چانسلر/گورنر سے امیدیں لگا لیں

واضح رہے کہ پروفیسر عطا الرحمن نے نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

 

اس ضمن میں ان کی 1315 سے زیادہ بین الاقوامی اشاعتیں، نامیاتی و غیر نامیاتی کیمیاء، این ایم آر اسپیکٹرواسکوپی اور نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے موضوعات پر امریکہ، یورپ اور جاپان میں طباعت شدہ 367کتب اور بین الاقوامی سائنسی جرائد میں 775 سے زیادہ تحقیقی اشاعتیں قابل ذکر ہیں۔

 

83 پیٹنٹ بھی ان کے نام ہیں۔کئی مرتبہ پاکستان اکیڈمی آف سائینسزکے صدر بھی رہے ہیں، اس کے علاوہ مسلم دنیا سمیت کئی دیگر ممالک کی اکیڈمی آف سائینسزکے صدربھی رہے ہیں۔

 

اس کے علاوہ چین اور ملائیشیاء میں پروفیسر عطا الرحمن کے نام سے متعدد تحقیقی اور تعلیمی ادارے قائم کیے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی : EOBI کے نائب قاصد کو M.Phil کے باوجود الائونس سے محروم رکھنے کا انکشاف

پروفیسر عطا الرحمن نے نہ صرف ملکی بلکہ متعدد بین الاقوامی ایوارڈبھی حاصل کیے ہیں، چینی صدر ژی جنپنگ نے انھیں چین کا سب سے ’اعلیٰ سائنٹیفک ایوارڈ‘بھی عطا کیا ہے۔

 

انھیں فیلو آف رائل سوسائٹی (لندن) کا اعزاز بھی حاصل ہے، انھیں ’دی ورلڈ اکیڈمی آف سائینس (ٹی ڈبلیو اے ایس)‘ کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق پروفیسر عطا الرحمن کو ملنے والے ملکی و غیر ملکی اعزازت اور انعامات کی ایک طویل فہرست ہے۔

 

شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اورآئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے پروفیسر عطا الرحمن کو اُن کی اس کامیابی پر مبارکبادی ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین